مصر:مصطفیٰ مدبولی قائم مقام وزیراعظم نامزد ،السیسی کی نئی کابینہ بنانے کی دعوت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:48 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ8جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیرِ مکانات مصطفیٰ مدبولی کو قائم مقام وزیراعظم نامزد کیا ہے اور انھیں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔مصر کی سرکاری ویب گاہ اہرام گیٹ نیوز کے مطابق نگران حکومت میں مستعفی کابینہ میں شامل وزراء اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔البتہ مستعفی وزیراعظم شریف اسماعیل علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔شریف اسماعیل نے منگل کے روز صدر عبدالفتاح السیسی کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔اس طرح انھوں نے صدر السیسی کی دوسری مدت کے لیے حلف برداری کے بعد ایک نئی کابینہ کی تشکیل کی راہ ہموار کردی تھی۔نامزد وزیراعظم مصطفیٰ کمال مدبولی فروری 2014 میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم ابراہیم محلب کی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔ان کے بعد وزیراعظم شریف اسماعیل کی کابینہ میں انھیں وزارت مکانات کا قلم دان سونپا گیا تھا۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور انھوں نے جامعہ قاہرہ سے 1997 میں انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...