مصر نے عالمی امدادی قافلے کو غزہ داخلے کی اجازت دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 1:08 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ 28مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مصر کی حکومت کی جانب سے اپنی سرزمین سے گذر کرفلسطین کے علاقے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ملنے کے بعد عالمی امدادی قافلہ آئند ہفتے روانہ ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ’میلوں مسافت سے مسکراہٹ‘ کے عنوان سے امدادی قافلے کے نگران عصام یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ مصری حکومت نے مدادی کارواں کو قاہرہ سے گذر کرغزہ جانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وہ امدادی قافلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مقامی میڈیا’قدس پریس‘سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی قافلے کو غزہ لے جانے کے لیے مصری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس امدادی قافلے میں برطانیہ، بیلجیم، جرمنی، الجزائر، اردن، انڈونیشیا اور کویت کے امدادی ادارے اور کارکن شرکت کررہے ہیں۔عصام یوسف نے بتایا کہ امدادی سامان میں خوراک، ادویات، کپڑے اور دیگر اشیاء4 ہوں گی جو براہ راست مصر سے ہوتے ہوئے غزہ پہنچے گا۔اب تک امدادی قافلے کے لیے خوراک کے سامان پر مشتمل 18 ہزار پیکٹ، ادویات اور اسپتالوں میں علاج کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء4 جمع کی جا چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔