مصرکا منگل کو غزہ کے عازمین حج کے لیے رفح گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 1:04 PM | عالمی خبریں |

غزہ،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے لیے پرسوں منگل کو رفح گذرگاہ تین دن کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلسطینی گذرگاہ امور کے ڈائریکٹر ھشام عدوان نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ مصری حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی کے عازمین حج کے بیرون ملک سفر کے لیے رفح گذرگاہ کو کھلا رکھا جائے گا۔ھشام عدوان کا کہنا ہے کہ رفح گذرگاہ تین دن تک کھلی رہے گی۔ اس دوران غزہ کے عازمین حج کو مصر کے راستے سعودی عرب جانے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔فلسطینی وزارت اوقاف کے مطابق رواں سال غزہ کی پٹی کے 2008فلسطینی فریضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز مقدس جائیں گے۔قبل ازیں مصری حکام نے 29جون کو پانچ روز کے لیے رفح گذرگاہ کھولی تھی۔ جس کے بعد تین ہزار مسافروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی تھی۔خیال رہے کہ غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ جولائی 2013ء کے بعد سے بند ہے۔ اسے صرف ہنگامی حالات میں کئی ماہ کی بندش کے بعد چند روز کے لیے کھولا جاتا ہے۔ گذرگاہ کی بندش کے باعث غزہ کی پٹی کے عوام کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔