اسرائیلی دہشت گردی، مصر کا غزہ کے زخمیوں کے علاج کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2018, 12:36 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،15 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مصر کی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری وزیر صحت ڈاکٹر احمد عماد الدین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی حکومت نے اسپتالوں کو احکامات دیے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی سے آنے والے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت مہیا کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شمالی سیناء کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی بھائیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مریضوں کی مصرمنتقلی کے لیے کرائسز سیل اور وزارت صحت کے زیرانتظام ہنگامی رابطہ مرکز قائم کیا گیا ہے تاکہ غزہ کی پٹی سے آنے والے مریضوں کو اسپتالوں میں پہنچانے اور انہیں طبی امداد مہیا کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔احمد عمادالدین نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے لائے جانے والے زخمیوں کو العریش، بئر العبد، الشیخ زوید اور رفح کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ مریضوں کو اسپتالوں میں پہنچانے کے لیے سات ایمبولینسیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے زخمیوں کے لیے 58 اقسام کی ادویات مہیاکی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتالوں کے عملے کو حاضر رہنے اور تمام طبی ضروریات فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ کل چودہ مئی کو فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے 70 سال پورے ہونیاور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف غزہ میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرکے کم سے کم 55 فلسطینیوں کو شہید اور 2700 کو زخمی کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...