مصر کا لیبیا سے آنے والے 12گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر فضائی حملہ;مصر کی مغربی سرحد کی جانب آنے والی گاڑیوں پر اسلحہ اور گولہ بارود لدا ہوا تھا

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2017, 12:18 AM | عالمی خبریں |

قاہرہ،28جون(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)مصری فضائیہ نے لیبیا سے آنے والے ایک قافلے میں شامل بارہ گاڑیوں کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان گاڑیوں پر اسلحہ، ہتھیار اور گولہ بارود لدا ہوا تھا۔بیان کے مطابق فضائیہ نے جرائم پیشہ عناصر کی مغربی سرحد پر موجودگی کی اطلاع کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔وہ مبینہ طور پر سرحد عبور کر کے مصری علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن فوج نے حملے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے کہ کہاں اور کس جگہ پر لیبیا سے آنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مصری لڑاکا طیاروں نے اس سے ایک ماہ قبل لیبیا کے شہر درنہ اور اس کے نواحی علاقوں میں القاعدہ سے وابستہ مجاہدین شوریٰ کونسل کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ مصر نے لیبیا میں یہ فضائی کارروائی المنیا شہر میں قبطی عیسائیوں کی ایک بس پر نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ کے ردعمل میں کی تھی۔دہشت گردی کے اس حملے میں انتیس قبطی عیسائی ہلاک ہوگئے تھے۔اس واقعے کے بعد مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک نشری تقریر میں کہا تھا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے کیمپوں پر کسی بھی جگہ حملوں سے نہیں ہچکچائے گا اور اندرون اور بیرون ملک انھیں نشانہ بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مصر کسی ملک کے خلاف سازش کا حصہ نہیں ہے اور وہ صرف اپنی قومی سلامتی کا مکمل تحفظ چاہتا ہے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...