ساحل آن لائن اورریاض ذمہ داران کی کوشش رنگ لائی؛ نو ماہ سے اسپتال میں ایڈمٹ بھٹکلی مریض کو بنگلور شفٹ کرنے کی تیاریاں شروع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th February 2017, 7:29 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 6 فروری (ایس او نیوز) سعودی عربیہ کے ریاض اسپتال میں نو ماہ سے داخل بھٹکلی نوجوان ابوبکر ماکڑے کو انڈیا شفٹ کرنے کے لئے جن مخلص لوگوں نے کام شروع کیا تھا، ایسے میں اللہ تعالیٰ نے غیب سے نصرت فرماتے ہوئے تمام رکائوٹوں کو دور کردیا ہے اور حیرت انگیز طور پر اسپتال انتظامیہ نے پورے کا پورا یعنی ایک کروڑ انڈین روپیہ اسپتال کا بل  خود ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

خیال رہے کہ بھٹکل حنیف آباد کا داماد ابوبکر ماکڑے گذشتہ نو ماہ سے ریاض کے ایک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے، اُسے ہندوستان لانے کی تمام کوششیں اُس وقت ماند پڑ گئی تھی کیونکہ اسپتال کا بل قریب ایک کروڑ ہندوستانی روپیہ تک پہنچ گیا تھا۔  اس تعلق سے ساحل آن لائن نے پہل کرتے ہوئے عوام الناس میں بیداری پیداکرنے کی کوشش کی ، اُس پر سعودی عربیہ کے کئی ذمہ داران نے لبیک کہتے ہوئے اپنی جانب سے کاروائیاں شروع کردی، سب سے بڑا مسئلہ اسپتال کے بل کی ادائیگی کا تھا جو چار لاکھ پچیس ہزار سعودی ریال تھا۔ دیگر کاغذی کاروائیاں اور ابوبکر کے کفیل سے ملاقات کرتے ہوئے اُس کا تعائون بھی ضروری تھا، ریاض میں بھٹکل مسلم جماعت ریاض کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ظہیر کولا اور مرڈیشور کے ڈاکٹر وسیم مانی نے اس ضمن میں متعلقہ نوجوان کو انڈیا روانہ کرنے کے لئے رات دن ایک کرڈالے، شہباز منّا، عفان منّا، فوزان، استیاق احمد نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔  فلپئنی نرس سسٹر نوریّا  بھی  ان نوجوانوں کی بھرپور رہنمائی کی اور اسپتال کی جانب سے ہرممکن تعائون دیا۔  اُدھر بھٹکل مسلم خلیج کونسل اور بھٹکل کے کئی ایک اداروں کے سرگرم رکن جناب یونس قاضیا صاحب بھی اس تعلق سے نوجوان ابوبکر کی مدد کے لئے آگے آئے  جس کے ساتھ ہی  ابوبکر کو انڈیا روانہ کرنے کے تعلق سے دیگر جماعتوں کے ذمہ داران بھی متحرک ہوگئے ، ابوبکر کے نو ماہ سے اسپتال میں پڑے ہونے کی خبر ملتے ہی کیرالہ کے سرکاری سماجی ورکر شہاب بھی اس نوجوان کی مدد کرنے کے لئے سامنے آگئے، جب ہرطرف سے لوگ مدد کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے تو  ایسے  میں  اللہ تعالیٰ نے غیب سے ایسی مدد و نُصرت فرمائی  کہ نہ صرف تمام رکائوٹیں دور ہوئیں بلکہ ہندوستان لانے کے تمام دروازے کھل گئے۔

ڈاکٹر ظہیر نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ اسپتال انتظامیہ پورا بل ادا کرنے پر بضد تھا، مگر اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور خلوص کے ساتھ محنت اور کوشش کو قبول ایسے فرمایا کہ اسی اسپتال کے سی ای او نے  مدد کرنے کی حامی بھری جس کے ساتھ ہی اسپتال کی انتظامیہ نے نو ماہ سے ایڈمٹ ابوبکر ماکڑے کو بغیر کوئی بل بھرے، انڈیا بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی۔ بتایا گیا ہے کہ ریاض میں ڈاکٹر ظہیر کولا اور وسیم مانی جیسے  سماجی ورکرس کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے اسپتال عملہ نے اُن کی خدمات کو سراہا اور یہ جان کر حیرت کا اظہار کیا کہ ابوبکر اُن کا کوئی رشتہ دار بھی نہیں ہے، اوراُسے انڈیا لے جانے کے لئے اتنے سرگرم ہوکر کام کررہے ہیں، لہٰذا ہم بھی اس کاز کے لئے اپنی طرف سے بھرپور مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔    خیال رہے کہ اس سلسلے میں ساحل آن لائن نے وزیرخارجہ محترمہ سشما سوراج کو ٹویٹ کرتے ہوئے واقعے کی جانکاری دیتے ہوئے تعائون کی درخواست کی تھی، جنہوں نے فوری جواب دیتے ہوئے ریاض ایمباسی کو ضروری تعائون کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، مگر بعد میں ریاض میں موجود انڈین ایمباسی نے مالی تعائون دینے سے معذرت ظاہر کی ۔

اسپتال کے بل کا بوجھ سر سے اُترتے ہی ابوبکر کو جلد سے جلد بنگلور منتقل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں  ڈاکٹر وسیم مانی نے بنگلور پہنچ کر منی پال اسپتال کی انتظامیہ سے گفتگو کی ہے اور ابوبکر کو بنگلور کے منی پال اسپتال میں داخل کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر ظہیر کے مطابق منی پال اسپتال میں ابوبکر کےزائد علاج کے لئے فنڈ کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح ابوبکر کو دو نرسوں کی موجودگی میں انڈیا روانہ کرنے کے لئے بھی انتظامات کرنے ہوں گے۔

اس تعلق سے ڈاکٹر ظہیر نے خبر دی ہے کہ آج بروز پیر 6 فروری رات ٹھیک دس بجے ریاض کے رماد ہوٹل ہال میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ریاض اور دیگر شہروں میں مقیم بھٹکل، مرڈیشور، منکی، ولکی، شیرور، گنگولی ودیگر اطراف کے علاقوں کے  ذمہ داران شرکت کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ظہیر کے مطابق میٹنگ میں ابوبکر کو بنگلور روانہ کرنے کے تعلق سے گفتگو ہوگی، اسی طرح بنگلور اسپتال کے اخراجات کے تعلق سے بھی رائے مشورے لئے جائیں گے ۔

اِدھر بھٹکل میں ابوبکر ماکڑے کے گھروالوں نے اسپتال کا قریب ایک کروڑ کا بل اسپتال انتظامیہ  کی طرف سے اداکرنے کی اطلاع پر خوشی سے پھولے نہیں سمارہےہیں۔ گھروالے تمام ذمہ دارانکے لئے دعائے خیر کررہے ہیں، ساتھ ساتھ ا بوبکر کو انڈیا روانہ کرنے کے لئے جو لوگ مسلسل کوششیں کررہے تھے اور ابھی بھی اس کام میں لگے ہوئے ہیں، اُن کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں ہیں۔  اللہ رب العزت تمام لوگوں کی خدمات کو قبول فرمائیں اور ابوبکر ماکڑے کو بعافیت انڈیا روانہ کرنے میں حائل دیگر رکائوٹیں بھی دور فرمائیں، اور اسے جلد سے جلد صحت یاب کرتے ہوئے شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...