ای ای ایس ایل نے 18 لاکھ اسمارٹ میٹر لگانے کے لیے بجلی کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتہ کیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th August 2018, 1:32 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:8/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی بجلی کی وزارت کے انٹر پرائز انرجی ایفی شیئنسی سروسز لمیٹڈ (ای ای ایس ایل) نے ریاست کے 130 شہروں اور آس پاس کے دیہی علاقے میں اسمارٹ میٹر لگانے کے لئے نارتھ بہار پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ (این بی پی ڈی سی ایل) اور ساؤتھ بہار پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایس بی پی ڈی سی ایل) کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کئے جس سے تقریبا 18 لاکھ صارفین مستفیض ہوں گے۔معاہدے پر دستخط وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بجلی اور جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت ۔ مسٹر آر کے سنگھ کی موجودگی میں ہوا۔ای ای ایس ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر سوربھ کمار اور ایس بی پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر آر لکشمن (آئی اے ایس) کے درمیان معاہدہ کا تبادلہ ہوا۔صارفین کے لئے اسمارٹ میٹر کے فوائد پر زور دیتے ہوئے وزیر مملکت مسٹر آر کے سنگھ نے کہا، "روایتی بجلی میٹر کی جگہ ا سمارٹ میٹر لگانا بہار کے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی سمت میں قابل ذکر قدم ہے جہاں صارفین کو سہولت اور اطمینان بخش سروس فراہم کرنا ہمارے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔ا سمارٹ میٹر سے تکنیکی اور تجارتی نقصان (اے ٹی اینڈ سی لاس) کم ہوگا، بجلی سپلائی کمپنیوں کی اقتصادی حالت بہتر ہو گی، توانائی کے تحفظ کو فروغ ملے گا، بل کی ادائیگی اور آسان ہو جائے گی اور مینوئل میٹر ریڈنگ کی غلطیوں سے چھٹکارا ملے گاجس سے بل بالکل درست آئے گا۔ای ای ایس ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر، مسٹر سوربھ کمار نے کہا، "ہمیں بہار کے اس سفر میں حصہ داری کا فخر ہے، جس میں ریاست کی تقسیم کمپنیاں اسمارٹ پہلیں اپنا رہی ہیں۔اسمارٹ میٹر نہ صرف صارفین کو اپنی کھپت کی شکل اور اس لاگت کی نگرانی میں مدد کریں گے بلکہ ہندوستان کے بجلی کے شعبے میں بہتری میں قابل ذکر ٹیکنالوجی کے طور پر جدید صلاحیت کا راستہ بھی بنے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...