تعلیمی اداروں کے پاس تمباکو کی فروخت ممنوع،کارروائی کرتے ہوئے 21لاکھ روپیوں کا جرمانہ وصول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2017, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جون(ایس اونیوز)شہر کے اسکول ، کالجوں اور دیگر عوامی مقامات پر تمباکو سے بنی اشیاء بشمول سگریٹ وغیرہ فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کی سٹی کرائم برانچ پولیس نے 12594 مقدمات درج کئے ہیں اور مئی کے اختتام تک 21لاکھ سے زائد روپیوں کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی ہے۔ گزشتہ سال ریاستی حکومت نے شہر کے مختلف اہم علاقوں اور عوامی مقامات پر تمبا کو اشیاء کی فروخت پر پابندی لگادی تھی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے 122226معاملات درج کئے گئے اور 22لاکھ سے زیادہ کی رقم بطور جرمانہ وصول کی گئی ۔یہ بات اڈیشنل کمشنر آف پولیس ایس روی نے بتائی۔انہوں نے کہاکہ شہر میں نیشنل آرٹس کالج کے قریب سگریٹ اور دیگر تمبا کو اشیاء کی فروخت کرنے کی مرتکب 145 دکانوں پر کارروائی کی گئی اور 25افرادکو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ان ملزمین سے 3.28لاکھ روپیوں کا تمباکو ضبط کیاگیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...