تعلیم کو عام کرنے کے منصوبے میں کرناٹکا حکومت کی ناقص کارکردگی۔ایچ آر ڈی وزارت کی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th October 2017, 9:43 PM | ریاستی خبریں |

نئی دہلی 11؍اکتوبر (ایس او نیوز)مرکزی حکومت کی تعلیم کو عام کرنے کی 'سرو شکھشنا ابھیان'اسکیم کے تحت ریاستوں کی کارکردگی کے تعلق سے جو رپورٹ وزارت فروغ وسائل انسانی (ایچ آر ڈی) نے پیش کی ہے اس کے مطابق حکومت کرناٹکا کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔

ایچ آر ڈی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اسکیم کے تحت بچوں کا معیار تعلیم بڑھانے اور اسکول ڈراپ آوٹس کو دوبارہ اسکول میں لاتے ہوئے ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے میں کرناٹکا حکومت پوری طرح ناکام ہے۔ دراصل سرو شکھشنا ابھیان کے تحت طے کیے گئے اہداف میں ریاستی حکومتوں کی سالانہ کارکردگی کو ایچ آر ڈی وزارت چھ مہینے میں ایک بار جانچتی ہے۔اس جانچ کے لئے مقرر کردہ 100مارکس میں ریاست کرناٹکا کو 41سے50مارکس کے درمیان والا زمرہ ملا ہے جس میں ریاست بہار شامل ہے۔ جبکہ سب سے بہترین کارکردگی والے 91سے 100مارکس کے زمرے میں کیرالہ، پڈوچیری، آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، گجرات اور اتر اکھنڈ کا نام آیا ہے

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...