تعلیم کامقصد طلباء میں مضبوط کرداروں اور اخلاقی قدروں کو جگا ناہے:وینکیانائیڈو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2018, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نائب صدرجمہوریہ ہندایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ تعلیم کو ایسا ہونا چاہئے کہ وہ طلباء میں ایک مضبوط کردار پیدا کرے اور اخلاقی قدروں کوجگائے۔ وہ ممبئی میں آر اے پودار کالج آ ف کامرس اینڈ ایکونومکس کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے افتتاح کے بعداجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ مہاراشٹر کے ہاؤسنگ کے محکمے کے وزیر پرکاش مہتا اور دیگر شخصیتیں بھی اس موقع پرموجودتھیں۔نائب صدر جمہوریہ نے والدین ، اساتذہ ، اسکولوں اور کالجوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گھروں اور اسکولوں میں ذہنی دباؤکاماحول نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ والدین بچوں کی خطرناک ذہنی کیفیت کو سمجھ نہیں پاتے اور وہ اپنے بچوں کے ذہنی دباؤ کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہم موضوع وزیراعظم جناب نریندر مودی کے بھی دل کی بات ہے جنہوں نے ایگزام وارئرس کے عنوان سے ایک کتاب تحریر کی ہے جو امتحانات کی وجہ سے اضطرابیت اور دباؤ پر غلبہ پانے کے مقصد سے لکھی گئی ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے وسیع انسانی وسائل کو آبادی کی شکل میں حاصل بالادستی کی طاقت میں بدلنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اسے آنے والے برسوں میں دنیا کی چوٹی کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کیلئے بھارت کی ترقی کی طرف لے جانا ہے۔تعلیم ایسی ہونی چاہئے کہ اس سے کسی فرد کی مجموعی شخصیت کُلی اعتبار سے فروغ حاصل کرے۔ تعلیم کی وجہ سے کوئی فرد اپنے کریئر سے متعلق متبادلوں سے باخبر ہونا چاہئے نیز وہ اپنی زندگی کے بقیہ ہر مرحلے پر بھی باخبر رہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہاہے کہ تعلیم ایسی ہونی چاہئے کہ وہ نوجوانوں کو بااختیار اور روشن خیال بنائے۔ ان کی تجزیاتی صلاحیتوں میں بہتری لائے اوران میں نئے خیالات پیدا کرے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیار اور سب کی شمولیت والی تعلیم فراہم کیے بغیر محض عمارتوں پرعمارتیں بنانے سے نئے بھارت کی تعمیر نہیں ہوگی۔ تعلیم نہ صرف یہ کہ سب کو فراہم ہو بلکہ اس پر مناسب خرچ آنا چاہیے اورایسی ہونی چاہئے کہ لوگوں کو یہ روزگار فراہم کرنے کے علاوہ بااختیار اور روشن خیال بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...