رابرٹ واڈرا کے ساتھیوں پر ای ڈی کا چھاپہ، وکیل کا حکومت پر نشانہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 8th December 2018, 12:43 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :7/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  ای ڈی (ED) نے دہلی اور بنگلور میں بزنس مین رابرٹ واڈرا کے ساتھیوں سے جڑے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس کے بعد واڈرا کے وکیل میڈیا کے سامنے آئے اور انہوں نے اس ایکشن کو لے کر حکومت پر نشانہ لگایا۔ واضح ہو کہ واڈرا کے ساتھیوں پر پیچ ایسے وقت میں کسا جا رہا ہے جب پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہو چکی ہے اور اب ایگزٹ پولز سامنے آرہے ہیں ۔ دہلی میں واڈرا کے وکیل نے الزام لگایا کہ انہوں نے (ED کی ٹیم) اسکائی لائٹ ہسپیلیٹی کے ہمارے لوگوں کو اندر بند کر دیا ہے۔ وہ کسی کو بھی اندر جانے نہیں دے رہے ہیں۔ کیا یہ نا زی ازم ہے ؟ کیا یہ جیل ہے؟ وکیل نے مزید کہا کہ ساڑھے چار سال ہو گئے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ملا ہے.۔اب وہ ہمیں باہر رکھ کر ثبوت قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...