چدمبرم اور بیٹے کے گھر ای ڈی کاچھاپہ، کانگریسی لیڈرکاالزام،کچن کی بھی تلاشی لی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th January 2018, 10:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13؍جنوری ( ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور اس کے بیٹے کارتی چدمبرم کے دہلی اور چنئی کے گھروں پرای ڈی کی چھاپے ماری ہوئی۔ای ڈی کایہ چھاپہ ایئرسل -میککسس ڈیل کولے کرپڑا ہے۔چھاپے کے دوران چدمبرم اور کارتی گھر میں حاضرنہیں تھے۔ای ڈی کے چھاپے پر چدمبرم نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی یا کسی بھی ایجنسی نے کوئی ایف آر درج نہیں کی ہے۔چدمبرم نے کہاہے کہ چنئی میں چھاپہ ماری متوقع تھی لیکن یہ بات تعجب خیزہے کہ وہ دہلی کے جورباغ گھر میں ریڈمارنے آگئے۔چدمبرم کے مطابق حکام نے محسوس کیا کہ کارتی جور باغ کے گھر میں ہے لیکن ایسا نہیں ہے اورکاتی کو گھر میں نہ پاکرحکام گھبراگئے۔ای ڈی حکام نے چدمبرم کے کمرے اور کچن کی بھی تلاشی لی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ای ڈی افسران نے چھاپہ مارا اور انہیں کچھ نہیں ملا لیکن انہوں نے خود کو صحیح ثابت کرنے کے لئے کچھ کاغذات لے لئے ہیں۔چدمبرم نے کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل طور پر تعاون کررہے ہیں لیکن ای ڈی کو پی ایم ایل اے (انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ)کے تحت تحقیقات کرنے کا حق نہیں ہے۔بتادیں کہ سپریم کورٹ نے کل ای ڈی اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا تھاکہ وہ چدمبرم کے گھرکس بنیاد پرچھاپے ماری کررہے ہیں۔تاہم عدالت نے اس معاملے میں کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔ دوسری صورت میں ای ڈی کی یہ کارروائی عدالت کے حق میں کہی جاسکتی ہے۔ای ڈی نے 2007میں آئی این ایکس میڈیا کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مبینہ غیر قانونی پیسے لانڈرنگ کیس میں کارتی چدمبرم کو تازہ سمن جاری کیا تھا۔ای ڈی نے مئی 2017میں سابق وزیر خزانہ کے بیٹے کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا۔وہیں سی بی آئی اس کیس کی علیحدہ تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...