کارتی چدمبرم کی گرفتاری پرروک کے خلاف ای ڈی کی درخواست 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 11:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایئر سیل۔میکسس ڈیل معاملے میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو ملی گرفتاری پر روک کے خلاف دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ اس درخواست پر آج 2 بجے سماعت کی۔ا ی ڈی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ سمن بھیجنے کے باوجود کارتی چدمبرم جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ گذشتہ 7اگست کو عدالت نے اس معاملہ میں پی چدمبر اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کی گرفتاری پر لگی عبوری روک 8اکتوبر تک بڑھا دی تھی۔ ای ڈی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کے خصوصی جج اوپی سینی نے اس پر کارتی چدمبرم کا جواب طلب کیا ہے۔ عدالت کے خصوصی جج نے کہاکہ کارتی کے وکیل ای ڈی کی اس عرضی پر 18ستمبر تک عدالت میں جواب داخل کریں جس میں ڈائریکٹوریٹ نے عدالت سے ان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...