جولیان آسانج ایک مسئلہ بن چکے ہیں، ایکواڈورین صدر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2018, 1:18 PM | عالمی خبریں |

لندن 22جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) لاطینی امریکی ملک ایکواڈور کے نئے صدر لینن مورینو نے کہا ہے کہ لندن میں اْن کے سفارتخانے میں پناہ لیے ہوئے جولیان آسانج اب ایک مسئلہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اْن کی حکومت کو یہ مسئلہ ورثے میں ملا ہے اور جلد ہی اس کے حل کے لیے مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔ صدر مورینو نے ان خیالات کا اظہار اپنے ملک کے ٹیلی وڑن پر انٹرویو کے دوران دیا۔ خفیہ دستاویزات کو عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے لندن میں اِس لاطینی امریکی ملک کے سفارت خانے میں سن 2012 سے پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔