ذات پات کے خاتمہ کیلئے تمام طبقات کا اقتصادی استحکام ضروری۔ سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2019, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍مارچ (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ ذات پات نظام کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ تمام طبقات اقتصادی طور پر مستحکم ہوں۔ یہاں گاندھی بھون میں ڈاکٹر رام منوہرلوہیا سمتا یونیورسٹی، کرناٹک گاندھی میموریل فنڈ اور اسٹڈی سنٹر کے زیراہتمام منعقد ’’یوم لوہیا اورآج بھی ضروری لوہیا کتابوں کا اجراء‘‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے اس خیال کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں لوہیا اورڈاکٹر بی آرامبیڈکر نے سماجی مسائل، اقتصادی مسائل کا گہرائی سے جائزہ لے کر حل تلاش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اصولوں سے اتفاق رکھنے والے غیرملکی اصولوں کو اپنا رہے ہیں لیکن لوہیا دیہی اصولوں کو اپنانے والے ایک غیر معمولی سیاستدان تھے۔ سدارامیا نے بتایا کہ رام منوہرلوہیا نے اپنی زندگی میں ملک کے لئے درکار اقتصادی ،ثقافتی ،سماجی اور سیاسی اصولوں کو عوام کے روبرو پیش کیا ہے۔ انہوں نے بلالحاظ مذہب، طبقہ، نسل اور جنسی امتیاز کے بغیرکسانوں ، خواتین ودیگرکا گہرائی سے جائزہ لے کر اپنے اصولوں میں ڈھالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک میں کاگوڑ تحریک کے روح رواں لوہیا تھے اس کے علاوہ ان کی جدوجہد سے ریاست میں لینڈ ریفارم ایکٹ لاگو ہوا اور رام کرشنا ہیگڑے جب وزیراعلیٰ تھے منڈلی پنچایت ضلع پنچایت قائم کرتے ہوئے اقتدار کو وسعت دی جس کے ذمہ دار لوہیاتھے۔ سابق وزیرکاگوڑ تمپا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوہیا عدم تشدد پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے بھی ان کے نقش قدم پرچلاہے۔ قلمکار نٹراج ہلیار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوہیا کے خیالات میں کبھی امتیاز نہیں دیکھاگیا اورموجودہ نوجوان نسل ان کے خیالات سے متاثرہے۔ امبیڈکر ، گاندھی اور لوہیا کے سنگم سے ایک نئی نسل جنم لے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...