بنڈی پور ریزرو فاریسٹ میں عنقریب ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2017, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

چامراج نگر 11جنوری (ایس او نیوز ) چامراج نگر ضلع کے گنڈلو پیٹ تعلقہ کے بنڈی پور ریزروفاریسٹ میں عنقریب ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی۔موجودہ طور پر اس سفاری پارک میں سیاحوں کو لے جانے کیلئے ڈیزل کی بسوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ان کی جگہ جلد ماحول دوست بسیں لے لیں گی جو استعمال کے لئے موزوں پائی گئیں۔محکمہ نے ان بسوں کے استعمال کے فائدے اور نقصان کی تفصیلات حاصل کی ہیں ۔ ان بسوں کو مہاراشٹرا کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ ان خوبصورت بسوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان میں آواز نہیں ہے اور یہ دھواں بھی نہیں چھوڑتی۔ان بسوں کو کچھ وقت کے لئے تجرباتی اساس پر استعمال کیا جائے گا۔ انہیں بنڈی پور میں متعارف کیا جائے گا۔ 20بسوں کو خریدا گیا ہے جو چار گھنٹے کی چارجنگ پر 120کلومیٹر کا احاطہ کرسکیں گے ۔اگر یہ بس استعمال کے لئے موزوں ثابت ہوں تو 16سیٹوں والی بسوں کو جنگل لاجس اور ریسارٹس کی جانب سے خریدا جائے گا، جو حکومت کا ایک ادارہ ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔