گہن زدہ چاند کو دیکھ کر بچے ہوئے حیران۔ کاروار میں کیا گیا طلبا ء کے لئے خصوصی نظارے کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2018, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

کاروار یکم ؍فروری (ایس او نیوز) سن 1866ء کے بعد پہلی بار امسال نظر آنے والے بیک وقت تین بے مثال فلکیاتی واقعات یعنی چاندگرہن اور ’سوپرمون، بلیو بلڈ مون‘کا نظارہ کرنے کے لئے کاروارکے سب ڈیویژنل سائنس سنٹر میں طلباء کے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا، جس کا لطف لیتے ہوئے بچے حیرت اور تعجب میں ڈوب گئے۔

چاند گرہن اور سورج گرہن کے تعلق سے صدیوں سے عوام کے اندر بہت ساری توہم پرستی پائی جاتی ہے۔جس میں گہن کے وقت پر کھانا نہ کھانا، گھر سے باہر نہ نکلنا، حاملہ عورت کا چپ چاپ پڑے رہنااور کوئی کام نہ کرنا وغیرہ شامل ہے۔اس وجہ سے کسی بھی گرہن کے موقع پر ایک قسم کا خوف طاری ہوجاتا ہے ۔ اس طرح کی توہم پرستی کو بچوں کے ذہن سے نکالنے کے لئے ضلع انتظامیہ اور ضلع پنچایت کے اشتراک سے کاروار کے سائنس سنٹر میں مختلف اسکولوں کے 300 طلبہ کو فلکی نظام میں پیش آنے والا نادراور بے مثال واقعہ ملاحظہ کرنے اور اس کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دور درشن پر چاند گرہن کے مختلف مراحل کو ملاحظہ کرتے ہوئے طلباء پرانتہائی حیرت و استعجاب کا عالم طاری ہوگیا۔ہندو ہائی اسکول کے طالب علم اوم کار اور درشن نے بے پناہ خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرہن کے موقع پر کچھ بھی نہیں کھانا چاہیے ایسا اندھ وشواس پایاجاتا ہے۔ہمارے بڑوں کو اگر اس کے خلاف بولیں تو وہ لوگ مانتے نہیں ہیں۔ اب اگر ہم لوگوں میں سے یہ توہم پرستی ختم ہوجائے گی تو آنے والی نسلوں کا ذہن صاف ہوجائے گا۔‘‘

سومتی داملے اسکول کی ٹیچر سریتا رام داس نے بتایا کہ:’’اس بار ہونے والے چاند گرہن کے بار ے میں بہت زیادہ تشویش اور پریشانی تھی۔ ہم نے طلباء کو اس کی سائنسی حقیقت پوری طرح سمجھائی۔یہاں پر ماہرین نے بھی چاند گرہن کے تعلق سے پوری معلومات فراہم کی۔ اس طرح توہم پرستی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘‘عملی طور پر بچوں کا وہم دور کرنے کے لئے انہیں چاند گرہن کے موقع پرسوجی (اُپّیٹ) کھانے کے لئے دی گئی۔

اس سے قبل اس موضوع کے ماہر پریمیئر پی یو کالج کے لیکچرار راگھویندرا، سرکاری ڈگری کالج کے شرینواس بھٹ، سرکاری پی یو کالج کے پرکاش انویکر، اور چامراج نگر دین بندھو ٹرسٹ کے سنیل نے فلکیاتی اسرار کے تعلق سے تفصیلی معلومات طلباء کو فراہم کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔