الیکشن کمیشن کو ستمبر 2018تک 40لاکھ وی وی پیٹ مشینیں ،اور ای وی ایم ملیں گی:چیف الیکشن کمشنر
اگرتلا،29؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر رئیل کمار جیوتی نے بدھ کو کہا کہ الیکشن کمیشن کو ستمبر 2018 تک 40 لاکھ وی وی پیٹ مشینیں اور ای وی ایم ملیں گی۔ان کا استعمال 2019 کے عام انتخابات میں ہوگا۔ وی وی پیٹ(ووٹر ویریفائبل پیپر آڈٹ ٹریل) مشین الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)سے منسلک ہوتی ہیں، جس میں ایک ووٹر کی طرف سے ووٹ کرنے پر امیدوار کا نام اور جس پارٹی کے حق میں اس نے ووٹ ڈالا ہے اس کے انتخابی نشان کی پرچی آتی ہے۔مرکز نے الیکشن کمیشن کو 40لاکھ مشینوں کی خریداری کے لئے5,000 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔سی ای سی نے کہاکہ ہمیں 23 لاکھ سے زیادہ ای وی ایم اور 16ملین وی وی پیٹ مشینوں کی ضرورت 2019کے انتخابات کے لئے ہے۔ حکومت کی ملکیت بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ اور الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ان 40لاکھ وی وی پیٹ اور وی ایم کی فراہمی کریں گے۔دونوں گزشتہ 20سالوں سے ای سی کے لئے ای وی ایم بنا رہے ہیں۔کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ جون کے بعد سے ملک میں تمام انتخابات وی وی پیٹ سے جڑیں وی ایم کے ذریعے کرائے جائیں گے۔سی ای سی نے کہا کہ وی وی پیٹ کے ساتھ وی ایم بیٹری خودکار مشین ہوتی ہے، جو موبائل یا انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتی ہے۔اسے باہر سے یا ریموٹ کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔