بھٹکل انجمن سے فارغ نوجوان دوستوں کا جرأت مندانہ اقدام: عوام کے روزمرہ مسائل  میں تعاون کے لئے eBHATKAL.comویب سائٹ کا اجراء

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th November 2018, 9:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:8؍نومبر (ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل سے فارغ التحصیل 4نوجوان دوستوں نے روایت کے مطابق بیرونی ممالک کا رخ کرنے کے بجائے اپنی ذاتی لیاقت ، صلاحیت  کے بل بوتے گھربیٹھے ویب ڈیزائننگ جیسے جدید شعبہ جات میں حوصلہ مند قدم رکھنا بھٹکل کے نوجوانوں کے لئے  فعال نیک تصور کیا جارہاہے۔  اس ضمن میں  ان چار جرأت مند نوجوانوں کی طرف سے تیار کردہ ویب سائٹ com eBHATKAL.کا 8نومبر 2018بروز جمعرات کو بعدنماز عصر انجمن گرلس کالج روڈ پر واقع سعیدہ کامپلکس میں واقع دفتر میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے ویب سائٹ کا اجراء  کیا۔

افتتاحی تقریب میں مولانا نے نوجوانوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان جو بھی کام کرتے ہیں وہ سچائی ، امانتداری ، ایمانداری سے کام کرتےہیں۔ متعلقہ میدان ہمارے نوجوان مخلص ، صحیح طریقہ پر صحیح خدمات انجام دیں گے تو اللہ تعالیٰ ضرورکامیابی عطاکرنے کی بات کہتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی کے لئے  دعا کی۔ اس موقع پر انجمن بی  بی اے کالج کے پرنسپال کے محسن نے بھی اپنے  طلبا کی پیش قدمی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے محنت و لگن سے کام کرنےکی تلقین کی ۔اس موقع پر قائد قوم دامدا حسن شبر سمیت کئی لوگ موجود تھے۔   

ویب سائٹ کے ذمہ داران ارسلان معلم، عمران علی اکبرا ، شموئیل دامدا اور نوال اکرمی  ہی وہ  نوتعلیم یافتہ نوجوان ہیں جنہوں نے بھٹکل اور اطراف و اکناف کے عوام کے لئے ای بھٹکلcom eBHATKAL.کے نام سے ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے عوام کو سہولت مہیا کرنے   اور روزمرہ کے مسائل میں تعاون کیا جائے گا۔گا۔

ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی تعلیم مکمل کرتے ہی گھر میں بیٹھے بیٹھے ویب ڈیزائننگ، موبائیل اپیس اینڈ ڈیولیپمنٹ ، برانڈنگ اور ڈیجیٹل مارکٹنگ کرنا شروع کیا۔ جس میں کامیاب  ہوتے نظر آئے تو حوصلہ پاکر اپنی خود کی ایک آفس سینرو،ٹکنالوجیسکے نام سے شروع کرنے کے ایک ہفتہ ویب سائٹس کا اجراء کیا ہے۔ ویب سائٹ کے ایک ذمہ دار  ارسلان معلم نے  تقریب میں شامل مہمانوں کے سامنے مختصرا  eBHATKALویب سائٹ      کا تعارف    پیش کرتے ہوئے ویب سائٹ کے  مقاصد کیا ہیں اور کس طرح بھٹکل کے عوام استفادہ کرسکتے ہیں بیان کیا۔  توقع  کی جارہی ہے کہ  eBHATKAL  بھٹکل اور اطراف و اکناف کے لوگوں  کے   لئے نفع بخش ثابت ہوگا ۔ اور ان نوجوانوں کی یہ کوشش آگے اور بھی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہو  گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...