العبادی کا عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے اختتام کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 11:56 AM | عالمی خبریں |

بغداد10دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے آج ہفتے کو ملک میں داعش کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے شام کی سرحد کے تمام علاقوں پر کنٹرول قائم کرلیا ہے اور اب ملک میں داعش کے خلاف جاری جنگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم العبادی نے کہا کہ ’ہماری سیکیورٹی فورسز نے شام کی سرحد سے متصل تمام علاقوں سے داعش کا صفایا کردیا گیا ہے۔ عراق کے اندر بھی داعش کے خلاف جاری جنگ میں دہشت گرد تنظیم کو مکمل شکست دے دی گئی ہے اور آج ہم داعش کے خلاف جنگ کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔العبادی نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے دشمن سے واسطہ تھا جو ہماری تہذیب کو تباہ کرنے کے درپے تھا، مگر ہم نے اپنی وحدت اور عزیمت کے ذریعے داعش کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔

ادھر دوسری جانب عراق کی جوائنٹ فورسز نے ایک بیان میں نینویٰ اور الانبار صوبوں کے درمیان جزیرہ داعش کے چنگل سے چھڑا لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق کی سرحد پر الرمانہ اور تل صفوک تک 183 کول میٹر کے علاقے کو شدت پسندوں سیچھڑا لیا ہے۔جوائنٹ فورسز کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے داعش اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروپوں کو شکست دے دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...