ای اسٹامپ پیپر اب آن لائن دستیاب ہوگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2018, 11:57 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،15؍اکتوبر(ایس او نیوز) کسی طرح کے دستاویزات تیار کرنے کے لئے درکار ای اسٹامپ کاغذ کی دستیابی اب تک ایک بہت بڑا مسئلہ ہوا کرتی تھی، 100 روپے کے اسٹامپ پیپر کے لئے بھی بھاری رقم ادا کرکے اسے حاصل کرنا پڑتا تھا،اس ای اسٹامپ پیپر کی فراہمی میں مبینہ دھاندلیوں کو ختم کرنے کے مقصد سے ریاستی محکمۂ اسٹامپ ورجسٹریشن نے کاویری آن لائن خدمات نامی ایک سافٹ ویر تین چار ماہ قبل ہی تیار کرلیاتھا، سیاسی وجوہات کے سبب اس پر عمل درآمد نہیں ہوپایا، لیکن کل سے یہ خدمات عوام کے لئے دستیاب رہیں گے۔

محکمۂ اسٹامپ اور رجسٹریشن میں جتنی بھی خدمات دستیاب ہیں وہ تمام اس سافٹ ویر اور موبائل اپلیکیشن کے ذریعے ہمہ وقت عوام کو دستیاب رہیں گے۔ روز مرہ کے لئے ضرورت سمجھے جانے والے ای اسٹامپ پیپر کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں اس موبائل ایپ اور سافٹ ویر کے ذریعے ختم ہوجائیں گی۔اس موبائل ایپ کے ذریعے نہ صرف اسٹامپ پیپر کی خریداری بلکہ جی آئی ایس کی بنیاد پر میاپنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ مکان کے دستاویزات کی تیاری ہو یا لیز کے دستاویزات کی تیاری ، حلف نامہ، تصدیق نامہ سمیت 50 سے زائد قسم کے دستاویزات کی تیاری کے لئے اب اسٹامپ پیپر مقرر ہ فیس کی آن لائن ادا ئیگی کے ساتھ کسی بھی کمپیوٹر سے پرنٹ آؤٹ کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے ۔ ای اسٹامپ پیپر کے عوض افزود رقم جمع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سہولت کے ذریعے خاص طور پر کسانوں کو اپنے قرضوں کے متعلق حلف نامے دائر کرنے میں ترجیحی بنیاد پر سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ غیر منقولہ اثاثوں کے دستاویزات ان کی ملکیت کے متعلق تصدیق نامے وغیرہ کے لئے بھی اسٹامپ پیپر آن لائن ڈاؤنڈ لوڈ کیاجاسکتاہے۔ غیر منقولہ اثاثوں کی خرید وفروخت کے لئے درکار اسٹامپ ڈیوٹی کا حساب کتاب اس سافٹ ویر کے ذریعے آن لائن مہیا کرایا گیا ہے۔اس حساب سے مطلوبہ اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد عوام اپنے اثاثوں کے دستاویزات تیار کرکے از خود سب رجسٹرار کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ محکمۂ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن نے یہ بھی انتظام کیا ہے کہ جائیداد کے اندراج کے لئے کسی وکیل کی سہولت لئے بغیر ڈاؤن لوڈ کئے گئے ای اسٹامپ پیپر کے ذریعے تیار شدہ دستاویزات وہ سب رجسٹرار کو راست طور پر میل کرسکتے ہیں اور اسی میل کی بنیاد پر سب رجسٹرار بھی دستاویزات کا رجسٹریشن آن لائن کرسکیں گے۔ ضروری نہیں کہ جائیداد کے رجسٹریشن کے لئے فریقین سب رجسٹرار کے سامنے حاضر ہوں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اثاثوں کے قیمت کے تعین کے سلسلے میں ریاستی حکومت کا جو ضابطہ ہے اسی کی بنیاد پر اثاثوں کے رجسٹریشن کے لئے درکار اسٹامپ ڈیوٹی کی تمام تفصیلات اس سافٹ ویر اور موبائل ایپ کا حصہ رہیں گی اور رجسٹر کروانے والے فریقین اپنی پسند کے حساب سے جائیداد کی رقبے کی بنیاد پر اسٹامپ ڈیوٹی کا تعین آسانی سے کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔