دہلی حکومت نے مہلوک ای رکشہ ڈرائیور کے خاندان کو دی 5لاکھ کی مالی مدد
نئی دہلی29؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت نے ای رکشہ ڈرائیور قتل کیس کے متاثرخاندان کو5لاکھ روپے کی مالی مددکااعلان کیاہے۔نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے مطابق یہ مالی مدد رقم لیفٹیننٹ گورنریاوزیراعلیٰ راحت فنڈسے دی جائے گی۔دوسری طرف اطلاعات ونشریات اور شہری ترقیات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈومقتول ای رکشہ ڈرائیور رویندر کے گھرپہنچے۔وینکیا نے پیر کو ای رکشہ ڈرائیوررویندرکے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور اہل خانہ کو تسلی دی۔اس سے قبل پیر کی صبح وینکیا نائیڈو نے دہلی میں کھلے میں پیشاب کرنے سے روکنے پر ای رکشہ ڈرائیور کے قتل پر دکھ ظاہر کیا تھا۔انہوں نے اس معاملے میں دہلی پولیس کمشنر انمول پٹنائک کو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی تھی۔نائیڈو نے ٹوئٹر کے جاری پیغام میں کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ دہلی میں عوامی جگہ پر پیشاب کر رہے دو لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کرنے والے ای رکشہ ڈرائیور کا قتل کر دیا گیا۔وہ سوچھ بھارت مہم کوفروغ دے رہاتھا۔ایک اور ٹویٹ پیغام میں نائیڈونے بتایاکہ انہوں نے اس معاملے کو لے کر پولیس کمشنر سے بات چیت کی اور انہیں قصورواروں کے خلاف ہر ممکن سکھت قدم اٹھانے کوکہاہے۔