بی ایم ٹی سی کے لئے الیکٹر ک بسوں کی خریدی میں بے قاعدگی کا الزام مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 12:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کو مستحکم کرنے کے لئے درکار الیکٹرک بسوں کی خریداری میں بی ایم ٹی سی افسروں کی مبینہ دھاندلی کے متعلق ریاستی وزیر ڈی سی تمنا کے انکشاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے ایس آر ٹی سی افسر اور ملازمین فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بسوں کی خریداری کے معاملے میں مبینہ بے قاعدگیوں کی لوک آیوکتہ کے ذریعے جانچ کرائی جائے ، اگر جانچ میں ثابت ہوا کہ وزیر موصوف کا بیان بے بنیاد ہے تو وزیر موصوف کو اس کے لئے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ان ملازمین نے افسروں کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہاکہ افسر کے ایس آر ٹی سی انتہائی دیانتداری سے کام کررہے ہیں ، ایک ذمہ دار عہدے پر رہتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے بیان کے ذریعے افسروں کی کردار کشی کی ہے، ملازمین فیڈریشن کی سکریٹری ایچ وی اننت سبا راؤ نے وزیر کے بیانات پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں وہ ڈی سی تمنا کو مکتوب روانہ کرچکے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ الیکٹر بسوں کی خریداری میں اگر بے قاعدگی کا ثبوت موجود ہے تو اس کی بنیاد پر تحقیقات لوک آیوکتہ کے سپرد کی جائے، اور جب تک کہ تحقیقاتی مکمل نہ ہوجائیں اس وقت تک کسی بھی افسر کا تبادلہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ سدرامیا حکومت نے 80بسوں کی خریداری کے لئے ٹنڈر کو قطعیت دی تھی، جس کمپنی نے ٹنڈر حاصل کیا تھا اس نے 80 بسیں تیار کردی ہیں۔ اگر ان بسوں کی خریداری سے اگر ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو نقصان پہنچا ہے تو اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اس سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر موصوف کا یہ الزام کہ ان بسوں کی خریدی کے معاملے میں بی ایم ٹی سی افسروں نے شاید رشوت لی ہوگی درست نہیں۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کے افسروں کے تبادلوں میں کرپشن ہوا ہے۔ اننت سبھاراؤ نے اس الزام کو بھی بے بنیاد قرار دیا اور کہاکہ ٹرانسپورٹ افسروں کے تبادلے سرکاری ضوابط کے مطابق ہی کئے جاتے ہیں ، اب تک کسی وزیر ٹرانسپورٹ نے اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔