ڈی ایس پی گنپتی خود کشی معاملہ کی جانچ ،متوفی کے فرزند نیہل نے بی رپورٹ منظور کرلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2016, 3:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو29؍ستمبر(ایس او نیوز)ڈی ایس پی ایم کے گنپتی کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کے جے جارج اور دو دیگر آئی پی ایس افسران کو کلین چٹ دیتے ہوئے جو بی رپورٹ عدالت میں درج کی گئی ، اسے گنپتی کے فرزند نیہل نے منظور کرلیا ہے۔ آج اس سلسلے میں عدالت میں سماعت کے دوران انہوں نے اس رپورٹ کے متعلق کوئی اعتراض دائر کرنے سے انکار کردیا اور اس معاملہ کو ختم کرنے پر آمادہ ہوگئے۔ نیہل کے باہر جاتے ہی گنپتی کے والد کشالپا ، ماں جاجی اور بھائی ماچیا نے حکومت کی بی رپورٹ پر اعتراضات کرنے کیلئے عدالت میں عرضی داخل کی۔ اس عرضی پر سماعت کیلئے عدالت نے 24اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔آج صبح مرکیرہ کی جے ایم ایف سی عدالت میں حاضر ہوکر نیہل نے سی آئی ڈی کی بی رپورٹ پر کوئی اعتراض درج نہیں کیا۔ عدالت سے نکلنے کے بعد نیہل نے بتایاکہ ان کی توجہ اب تعلیم پر ہے ساتھ ہی خاندان کی ذمہ داری بھی اب ان کے کھاندوں پر آچکی ہے، اسی لئے بار بار وہ عدالت کے چکر نہیں کاٹ سکتے۔اسی لئے انہوں نے بی رپورٹ پر کوئی اعتراض درج نہیں کیا۔ 17 ستمبر کو سی آئی ڈی نے ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملہ میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ عدالت کو پیش کی۔ جس میں ریاستی وزیر کے جے جارج اور دو آئی پی ایس افسران ، اے ایم این پرساد اور پرنب موہنتی کو کلین چٹ دی گئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...