امین سیف اللہ بی پی ایل8 201 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈی وی ایس یونائیٹیڈ کی شاندار جیت؛ این جی ٹی اسٹرائکر کو دی فائنل میں شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2018, 2:07 AM | خلیجی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

عجمان 10 اپریل (ایس او نیوز) امین سیف اللہ بی پی ایل 2018 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈی وی ایس یونائیٹیڈ نے اپنی  فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں بھی شاندار جیت حاصل کی اور ایک سخت مقابلے میں این جی ٹی اسٹرائکر کو شکست دے دی۔ اس طرح ڈی وی ایس اس بار کے بی پی ایل کی چمپن شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے این جی ٹی اسٹرائکر نے بیس اوروں میں ۱۶۶ رن بنائے ۔ جس میں صفوان شانو کے ۳۶ ‘ عبادہ برماور کے ۳۵ اور سید حسین ایس ایم کے ۳۲ رن شامل ہیں ۔ 

۱۶۶ رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے ڈی وی ایس یونائٹیڈ کے سلامی بلے باز عمران خطیب سینئر نے ۶۴ اور معتصم جاکٹی نے ۲۵ رن بنائے اس طرح ڈی وی ایس یونائیٹیڈنے 19.1 اووروں میں ۵ وکٹوں کے نقصان پرہی ۱۶۷ رنوں کا ٹارگٹ پار کرتے ہوئے  مقابلہ ۵ وکٹوں سے جیت لیااور بی پی ایل ۲۰۱۸ ٹرافی پر قبضہ جمالیا ۔ عمران خطیب کی بہترین بلے بازی کو دیکھتے ہوئے انہیں مین آف دی فائنل کے خطاب سے نوازا گیا ۔ 

ٹورنامنٹ میں مین آف دی سیریز اور بیسٹ بیٹسمن کا اعزاز عبادہ برماور کو دیا گیا، جبکہ بیسٹ بالر کا خطاب معتصم جاکٹی نے حاصل کیا۔

اس سے پہلے دو سیمی فائنل میچ کھیلے گئے تھے ۔ پہلے سیمی فائنل میں این جی ٹی اسٹرائکر نے ٹریک چارجر کوشکست دی جس میں عبادہ برماور نے صرف ۴۵ گیندوں پر دھواں دار سنچری اسکور کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو اپنے بہترین اسٹراک سے خوب لطف اندوز کرایا۔انہوں نے جملہ ۱۱۲ رن بنائے جس میں ۱۰ چھکے اور ۶ چو کے شامل ہیں ۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے این جی ٹی اسٹرائکر نے ۲۴۶ رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا جس میں محمد رمضان بیری کے  بھی ۵۶ رن شامل ہیں ۔ اس ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے ٹریک چارجر کے سلامی بلے باز سید ناشط برماور نے ۲۰ رن ‘ نعمان طاہرہ نے ۴۲ اور شیث ملا نے ۴۰ رنوں کا سہارا دیا ، مگر ان کے بنائے گئے رن ٹیم کو جیت دلانے کے لئے ناکافی تھے، اور پوری ٹیم 17.2 اوورو ں میں ۱۶۸ رن ہی بنا پائی ۔ فوزان ڈی ایف نے تین وکٹ حاصل کئے۔یہ میچ ۷۸ رنوں سے این جی ٹی اسٹرائکر نے جیت لیا ۔ عبادہ برماور کو مین اف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ ان کے بلے سے نکلنے والی اس بار کے بی پی ایل ٹورنامنٹ کی یہ پہلی سنچری تھی۔

دوسرا سیمی فائنل ڈی وی ایس یونائٹیڈ اور کے ایم وارئیر کے درمیان دوپہر میں کھیلا گیا ۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی وی ایس یونائٹیڈ نے ۱۹۱ رن بنائے جس میں معتصم جاکٹی کے ۶۵ ‘ محمد عمران خطیب سینئر کے ۳۵ اور عبدالمقیط کوچاپو کے قیمتی ۳۴ رن شامل ہیں ۔ کے ایم واریئر کی شروعات اچھی نہیں رہی دونوں سلامی بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے ‘ مگر بعد میں مڈل ارڈر بلے باز عثمان غنی جوکاکو نے ۶۴ اور کپتان شہزاد اکرمی نے ۳۲ رن اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالنے کی ہرممکن کوشش کی ۔ لیکن ان کی اننگز ٹیم کو فائنل میں نہیں پہنچا سکی اور پوری ٹیم ۱۷۷ رنوں پر ڈھیر ہوگئی اس طری ڈی وی ایس یونائٹیڈ نے ۱۴ رنوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ معتصم جاکٹی کی آل راونڈ کارکردگی کی بنیاد پر اُنہیں مین اف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا ۔ 

اختتامی تقریب میں قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن ‘ بی ایم جے ڈی صدر جناب محمد اشفاق سعدا اور ٹائٹل اسپانسر امین سیف اللہ خصوصی مدعوین تھے ۔ ہر ایک نے باری باری اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے  بہترین انداز میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بی پی ایل ذمہ داران کی تعریف کی۔

تقریب کا آغاز عبدالرحمن شریف کی تلاوت سے ہوا تھا ۔  بی پی ایل چیرمین نے استقبالیہ کلمات پیش کئے تھے، جس میں انہوں نے چیمپئن ٹیم ڈی وی ایس یونائٹیڈ کے ساتھ ساتھ رنر آپ ٹیم این جی ٹی اسٹرائکر کو بھی مبارکباد دی اور آئندہ بھی بی پی ایل کو اچھے اور منظم انداز میں آرگنائز کرنے کا عندیہ دیا ۔

تقریب میں ایس ایم سید صفدر باطن کو ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ، جبکہ اس بار بی پی ایل کو منظم انداز میں آرگنائز کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے  عبدالستار لنکا کو بی پی ایل کمیٹی کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...