سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے اور ان کی مدد کے لیے آگے آنے مفتی محمّد اسماعیل قاسمی کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2017, 3:44 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مالیگاؤں20/اگست (ایس او نیوز/راست ) حضرت مولانا مفتی محمّد اسماعیل صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں و رکن شوری دار العلوم دیوبند) نے ملک کی مختلف ریاستوں میں آئے سیلاب سے جو لوگ متاثر ﮨﻮئے ہیں ان کے لئے دعاء کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا  ہےکہ اللہ رب العزت کی مصلحت وہی بہتر جانتا ہے، لیکن انسان ہونے کے ناطے ہمیں اپنے ایمان والے بھائیوں کی تکالیف کا اندازہ ہونا چاہئے اور ہمیں کم از کم ان کے لئے عافیت کی دعا کرنا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ آج بہار، و دیگر ریاستوں میں سیلاب سے انسانی زندگی انتہائی ابتر ہوچکی ہے. لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ سینکڑوں جانیں سیلاب کی نظر ہوگئیں ہیں. ان میں اہل ایمان بھی ہیں اور برادران وطن بھی ایسے نازک موقع پر ہمیں اللہ رب العزت کے حضور توبہ و استغفار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا ہے. بہار میں رابطہ کرنے کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے وہ کافی درد ناک ہے. ایک ایمان والا ہونے کی حیثیت سے ہمیں بے یارو مددگار افراد کی تکالیف کا احساس ہونا ﭼﺎﮨﺌﮯ. 

مولانا نے برادرانِ اسلام سے گزارش کی ہے کہ سیلابی آفات سے حد درجہ متاثرین افراد کے لئے خصوصی دعائیں کریں نیز ہم سے جو کچھ بن سکے  سیلاب سے متاثرین کی روز مرہ زندگی کی ضروریات کے تکفل کے لئے نقد روپیوں کی شکل میں ان کا تعاون کریں‘  اللہ پاک بہار و دیگر ریاستوں میں عافیت عطاء فرمائے.. متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے وسائل مہیا فرمائے. سیلاب سے ہلاک شدہ اہل ایمان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین.

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...