ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لے سکتی ہیں ہندوستان کی رنر دتی چند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2017, 3:52 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،29جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ کی تیزرنردتی چند کے اگلے ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کا امکان ہے کیونکہ کوالیفائنگ سطح حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے باوجود ایتھلیٹکس فیڈریشنوں کے بین الاقوامی فیڈریشن (آئی اے اے ایف)نے انہیں دعوت بھیجا ہے۔غور طلب ہے کہ ابتدائی 11.26سیکنڈ کی سطح کو حاصل کرنے میں دتی ناکام رہی تھی لیکن انہیں آئی اے اے ایف سے دعوت ملی ہے کیونکہ لندن میں چار سے 13اگست تک ہونے والی اس مقابلے کی خاتون 100میٹر مقابلے کے لئے 56کھلاڑیوں کا ہدف پورا نہیں ہو پایا ہے۔

دتی کی بہترین کارکردگی 11.30سیکنڈ رہی جو انہوں نے 15مئی کو یہاں انڈین گراپری کے دوران حاصل کیا۔ہندوستانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر ادلے سماروالا نے کہا کہ ہمیں دتی چند کو خواتین 100میٹر دوڑ کے لئے کوٹہ داخلے کی پیشکش کا آئی اے اے ایف کی دعوت ملی ہے۔ایسا اس لئے ہے کیونکہ مقابلے میں کھلاڑیوں کا ہدف پورا نہیں ہو پایا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں 12گھنٹے کے اندر اندر ہاں یا نہ میں جواب دینے کو کہا گیا ہے اور ہم اسے قبول کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...