ہالینڈ میں گانجے کی کاشت کی اجازت ملی
ایمسٹرڈم،22؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہالینڈ کی پارلیمان نے گانجے یا بھنگ کی کاشت کی اجازت دینیکے حوالے سے ایک نئے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ پارلیمان کے ایوان زیریں میں 70ارکان نے بھنگ کی کاشت کی اجازت دینے کے حق میں جبکہ 72نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ ہالینڈ میں گانجے کے استعمال پر پابندی نہیں ہے تاہم بھنگ کی کاشت یا منشیات کی تیاری قانوناً جرم ہے۔ پارلیمان سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ سینیٹ میں پش کر دیا گیا ہے جہاں 15مارچ کو اس پر ووٹنگ متوقع ہے۔