ہالینڈ کی خاتون وزیر دفاع اور ملکی فوج کے سربراہ مستعفی ہو گئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2017, 1:39 PM | عالمی خبریں |

ایمسٹرڈیم،4اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک مالی میں ہالینڈ کے دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شدید تنقید کے باعث ڈچ وزیر دفاع جینین ہینِس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔ ان کے علاوہ ہالینڈ کی فوج کے سربراہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دی ہیگ میں ملکی پارلیمان سے اپنے خطاب میں خاتون وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ افریقی ملک مالی میں ایک عسکری مشق کے دوران دو ڈچ فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق خود پر عائد ہونے والی ذمے داری قبول کرتی ہیں۔ یہ فوجی اچانک ایک ’قدرے ناقص‘ دستی بم پھٹنے سے گزشتہ برس جولائی میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے سے متعلق ایک تفتیشی رپورٹ کے نتائج ابھی گزشتہ ہفتے ہی سامنے آئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔