ڈی یو داخلہ: 23جون کو جاری کی جائے گی پہلی کٹ آف لسٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 12:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)نے گریجویٹ کورس میں داخلے کے لیے کٹ آف لسٹ جاری کئے جانے کی مجوزہ تاریخ جاری کر دی ہے۔اس کے مطابق پہلی کٹ آف لسٹ 23؍جون کو جاری کی جائے گی اور داخلے کی کاروائی 24؍جون سے شروع ہوگی ۔داخلے کی کاروائی سے متعلق سبھی معلومات ڈی یو کی آفیشیل ویب سائٹ پر دی گئی ہیں۔ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ تعلیمی سیشن 2017-2018کے لیے گریجویٹ کورس میں داخلہ 20؍جون کو ملتوی کر کے 23؍جون (شام)کو پہلی کٹ آف لسٹ جاری کی جائے گی ،جس کے بعد اسی کے مطابق 24؍جون سے داخلہ کا عمل شروع ہو گا۔دستاویزات کے ویریفیکیشن کا کام صبح میں صبح 9.30سے 1.30بجے کے درمیان اور شام کو 4سے 7بجے کے درمیان ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...