درگا پوجا کمیٹی نے رافیل طیارے کو اپنی مین تھیم بنانے کا کیا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 12:16 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ،15؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) رافیل خریداری کے معاہدے کو لے کر ملک میں ان دنوں سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان لکھنؤ کی ایک درگا پوجا کمیٹی نے اس طیارے کو اپنی مین تھیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دارالحکومت واقع کینٹ پوجا کمیٹی نے سیاسی اکھاڑے میں تبدیل ہو چکے رافیل کو اپنے پنڈال کی مین تھیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے میڈیا سیکرٹری نے بتایا کہ ہم نے درگا پوجا پنڈال میں رافیل طیارے کی چار بڑی تمثیل لگائی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں ماں درگا رافیل خریداری کی تمام ’رکاوٹوں‘ کو دور کرکے ہماری ایئر فورس کو اور بھی طاقتور بنائیں۔ دیوی ماں کی ’کرپا‘(کرم) ہوئی تو جہازتیار ہوکر اور ایئر فورس کو مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رافیل کے دو کٹ آؤٹ کو سیلفی پوائنٹ کے پاس نصب کرائے گئے ہیں ،جبکہ باقی دو کو ’درگا ماں‘ کے منڈپ میں رکھوایا جائے گا۔ اس سوال پر کہ رافیل خریداری تو تنازعات میں ہے، پھر پوجا کمیٹی اسے اپنا تھیم کیوں بنا رہی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی تنازعہ میں نہیں پڑ رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے شہری اور فوج کے جوان محفوظ رہیں اور رافیل ہمیں ضرور مضبوط کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کہ یہ تھیم لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...