2016میں شدید گرمی کی وجہ سے1600افراد کی موت ہوئی  

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th April 2017, 2:57 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہم وطنوں کے لیے گرمی کا موسم جان لیوا ہوتا جا رہی ہیں۔گزشتہ چار سال میں شدید گرمی کی وجہ سے 4620سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ان لوگوں میں سے 4246لوگ آندھرا اندیش اور تلنگانہ کے تھے۔زمینی سائنس کے مطابق2016میں شدید گرمی کی وجہ سے تقریبا 1600افراد ہلاک ہوئے، جن میں 557لوگوں کی موت لوکی وجہ سے ہوئی۔سال 2015میں لو کی وجہ سے 2081افراد ہلاک ہوئے، وہیں 2014میں اس کی وجہ سے 549لوگوں کی موت ہوئی۔2013میں لو لگنے سے 1443افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 1393لوگ غیر منقسم آندھرا پردیش کے تھے۔گاندھی نگر میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ڈائریکٹر دلیپ ماؤلنکر نے کہا، حالانکہ ملک بھر میں اعدادوشمارسے زیادہ ہے کیونکہ لو اور پانی کی کمی جیسے سیدھی وجوہات کے علاوہ دیگر معاملات کی رپوٹ کم ہی آتی ہیں۔یہ ا دارہ لو ایکشن پلان پر احمد آباد میونسپل کے ساتھ کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مثال کے طورپر پانی کی کمی سے گردے اور سانس کی سنگین بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں، خاص طور پر ان لوگوں میں جن میں دل اور گردے سے متعلق بیماری ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔متاثرین میں بچوں اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2010میں احمد آباد میں لو کی وجہ سے 65افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن اسی دوران 800اور لوگوں کی موت ہوئی تھی۔گزشتہ سال سے محکمہ موسمیات نے لو کی وارننگ جاری کرنے کا آغاز کیا ہے۔45ڈگری سیلسیس سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کے بعدلوکااعلان کیاجاتاہے۔موجودہ دہائی میں موسم ہر سال گرم ہوتا جا رہا ہے اور ممکن ہے کہ یہ سب سے زیادہ گرم دہائی ہو جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

عدلیہ پر ’مخصوص گروپ‘ کا دباؤ، فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش! 600 وکلا کا چیف جسٹس کو مکتوب

ملک کے 600 سے زیادہ وکلاء بشمول سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور پنکی آنند نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے نام مکتوب تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک ’مخصوص گروپ‘ مبینہ طور پر ملک میں عدلیہ کو کمزور کرنے میں مصروف ہے!

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...