گجرات اسمبلی انتخابات: آخری مرحلہ کے لیے تمام لیڈران انتخابی مہم میں سرگرم 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd December 2017, 8:48 PM | ملکی خبریں |

سورت3دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات میں اسمبلی انتخابات کے آخری دور میں جہاں تمام جماعتیں انتخابی مہم اور عوامی رابطوں میں مصروف ہیں ۔ وزیر اعلی وجے روپانی جیسے اہم لیڈران بھی اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی فکر میں متحرک ہیں تو وہیں اپوزیشن بھی اپنی پوری توانائی گجرات اسمبلی انتخابات میں جھونک چکی ہے ۔ گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے بی جے پی کے کارکنوں کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔ اس ریلی میں بی جے پی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے وہیں ایک طرف پاٹی دار تحریک کے نوجوان فعال لیڈر ہارد پٹیل بھی پورے دم خم کے ساتھ بی جے پی کو شکست دینے کے عزم کے ساتھ میدان میں نظر آر ہے ہیں ۔ دراں حالے کہ بی جے پی کی طرف سے ہاردک پٹیل کی حوصلہ شکنی کے لیے فرضی طریقے سے سیکس سی ڈی بھی تیار کی تھی ؛ لیکن اس کا فائدہ براہ راست ہاردک پٹیل کو ہی ہوا۔ سورت اور بھروچ ایسے علاقوں ہیں جو پاٹی دار تحریک کے مراکز رہے ہیں ۔ دل پٹیل نے اس دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی طرف سے انہیں حمایت و پیار مل رہا ہے ، عوام بھی چاہتے ہیں کہ انہیں ان کا بنیادی جائز حق ملے۔ہاردک پٹیل نے واضح لفظوں میں کہا کہ ہمیں اپنے جائز حقوق مل جائیں ہم اپنے گھروں میں آرام کریں گے، ہمیں سڑکوں پر اترنے کی پھر ضرورت ہی کیا ہے ۔ واضح ہو کہ نریندر مودی بھی آج گجرات کے کئی مقامات میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ مودی گجرات کے مختلف علاقہ میں 7سے زائد ریلیوں میں شریک ہوکر عوام سے گجرات ماڈل کے نام پر گجرات اسمبلی کے لیے بی جے پی کے لیے ووٹ مانگیں گے ۔ گجرات میں انتخابات کے لیے ووٹنگ دو مرحلہ میں ہوگی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...