حاکم دبئی کا 24 گھنٹوں کو 84 گھنٹوں میں تبدیل کرنے کا راز!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th February 2017, 4:10 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،14؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی وسیاحتی مرکز دبئی کے حکمراں حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد کو ملک و قوم کی خدمت میں ہمہ وقت متحرک رہ نماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ’العربیہ‘ سے بات کرتے ہوئے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ وہ اگرانہیں دن میں 24 کے بجائے 84 گھنٹے میسر آئیں تو وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں؟۔الشیخ محمد بن راشد اپنی صبح کا آغاز ورزش سے کرتے ہیں۔ اس کے بعد گھڑ سواری، موٹرسائیکل سواری، دفاتر کا دورہ، ملازمین سے ملاقاتیں، مختلف منصوبوں کے جائزے، لینے کے بعد امارات کی دوسری ریاستوں ابو ظہبی، دبئی اور دیگر شہروں کا وزٹ کرتے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے اور جاری منصوبوں پر غور کے بعد کچھ وقت عام لوگوں کی خوشی غمی میں شریک ہوتے اور آخر میں کچھ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گذارتے ہیں۔مگر وہ ایک ہی روز یہ سب کچھ کیسے ترتیب دے پاتے ہیں۔

یہی سوال العربیہ ڈات نیٹ کے صحافی ترکی الدخیل نے حاکم دبئی سے بین الاقوامی حکومتوں کی سربراہ کانفرنس سے شرکت کے دوران پوچھا کہ حاکم دبئی، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم 24 گھنٹوں کو 84 گھں ٹوں میں کیسے تبدیل کرسکتے ہیں۔تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ اگر ہمارے پاس، اماراتی حکام کے پاس اور اماراتی قوم کے پاس 84 گھنٹے ہوں تو ہم دبئی جیسے چار شہر آباد اور دو متحدہ عرب امارات بنا سکتے ہیں۔اس کے بعد الشیخ محمد بن راشد اپنی جگہ سے کھڑے ہوئے اور عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وقت سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں۔ وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے اور پھر واپس نہیں لوٹتا۔ ہم کیوں نا روزانہ کی بنیاد پر کوئی نئی چیز سیکھیں؟ وقت بہتے پانی کے دھارے کی طرح ہے۔ اگر ہم اسے چھوئیں گے نہیں تو وہ بہتا رہے گا۔ اس لیے ہمیں جسمانی ورزش کیلیے وقت نکالنے کے ساتھ تامل اورغور فکر کے لیے بھی وقت نکالنا ہوگا۔ میں اپنے وقت کا استعمال ملک و قوم کی بہود کے لیے غور پرگذارتا ہوں۔ میں سوچتا ہوں کہ آج کے دن میں قوم اور ملک کو کیا نئی چیز دے سکتا ہوں۔ یہ غور وفکرہمیں کوئی نا کوئی آئیڈیا دیتا ہے اور ہم سب مل کر اسے عملی شکل میں ڈھالنے کی محنت شروع کردیتے ہیں۔اس کے بعد سب شرکاء4 جن میں امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان بھی موجود تھے سے مخاطب ہوئے کہا کہ کہا کہ بھائی محمد! آپ جانتے ہیں کہ 50 فی صد آپ کی کامیابی اور 50 فی صد آپ کے مخالفین اور دشمنوں کی ناکامی ہے۔خیال رہے پانچویں بین الاقوامی حکومتی سربراہ کانفرنس اتوار کے روز ریاض میں شروع ہوئی جس میں 150 ترجمانوں نے شرکت کی۔ اکانفرنس کے دوران 114 اجلاس ہوئے اور 139 ممالک کی 4000 شخصیات نے شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...