دبئی کر سکتا ہے 2019میں کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی
دبئی،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دبئی 2019 میں چوتھے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کر سکتا ہے۔بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن کی 29 جون کو یہاں ہونے والی سالانہ عام سبھا کی میٹنگ میں یہ بحث کا اہم موضوع ہوگا۔کبڈی فیڈریشن کے صدر جناردن سنگھ گہلوت نے کہا کہ یہاں کبڈی ماسٹرز کے انعقاد کا بنیادی مقصد ورلڈ کپ 2019 کے لئے اسٹیج تیار کرنا تھا۔انہوں نے تاہم اس کی تصدیق نہیں کی کہ دبئی کو میزبان منتخب کر لیا گیا ہے۔گہلوت نے کہاکہ ابھی تک تینوں ورلڈ کپ ہندوستان میں کھیلے گئے ہیں۔ہم اس کھیل کو بڑھانا چاہتے ہیں اور اس وجہ سے ہم نے یہ ٹورنامنٹ یہاں منعقد کیا۔ورلڈ کپ کی میزبانی اور تواریخ کا اعلان کیا جانا ہے۔ان سے جب تفصیل سے بتانے کے لئے کہا گیاتو انہوں نے کہاکہ میں اس بارے میں کچھ کہنے نہیں آیا ہوں۔میں تبھی اعلان کروں گا جب اس پر حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔