دبئی کے قریب عجمان میں کل جمعہ سے شروع ہورہا ہے این جی ٹی۔بی پی ایل کا عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ دوپہر تین بجے ہوگی افتتاحی تقریب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2017, 8:23 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی 26/ جنوری (ایس او نیوز) کل جمعہ سے عجمان کے اوول انٹرنیشنل گرائونڈ پر این جی ٹی ۔بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کا عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے جس میں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں اور شہروں میں مقیم بھٹکلی نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے  ۔

بی پی ایل کے چیرمین جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ کل جمعہ کو افتتاحی قریب دوپہر ٹھیک تین بجے شروع ہوگی جس میں قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب مہمان خصوصی کے طور پر جلوہ افروز ہوں گے۔  کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب محمدباپو باشہ رکن الدین، بی ایم جے ڈی صدر محمد اشفاق سعدا، جنرل سکریٹری محمد یوسف برماور اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر BPL کا ترانہ بھی لانچ کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلے گرو پ میں ڈی وی ایس اسمیشرس، قاسمجی ویرئیرس،  مرحبا چمپس اور فور پارٹنرس چارجرس ہیں،جبکہ دوسرے گروپ میں میک ہوم چیلنجرس،  ابوظبی رائیڈرس،  رکن الدین برادرس ٹائٹن اور  یونیک اسٹرائیکرس شامل ہیں۔

کل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دوپہر ٹھیک 4:45 بجے  ڈی وی ایس اسمیشر س اور  قاسمجی ویرئیرس کے درمیان ہوگا، جبکہ اسی دن شام 7:30 بجے  دوسرا میچ  میک ہومس چیلنجرس اور ابوظبی رائیڈرس کے درمیان ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے بی پی ایل کے کمشنر وسیم کے ایم نے بتایا کہ  ٹورنامنٹ کے تمام میچس صرف ہفتہ میں ایک بار جمعہ کو ہی کھیلے جائیں گے، پہلے اور دوسرے جمعہ دو ، دو میچس، تیسرے اور چوتھے جمعہ کو چار چار میچس جبکہ پانچویں جمعہ کو  دو سیمی فائنلس اور فائنل یعنی تین میچس  کھیلے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ این جی ٹی۔ بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم بھٹکل اور اطراف کے کھلاڑیوں کا بولی کے ذریعے انتخاب ہوتا ہے، اس بنا پر ٹورنامنٹ کے میچس بے حد سخت اور نہایت دلچسپ ہوتے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ  گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بی پی ایل ٹورنامنٹ سے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھٹکل کے نوجوان خوب محظوظ ہوں گے  اور کرکٹ کی شیدائی بڑی تعداد میں  اوول میدان میں پہنچ کر کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کریں گے۔

میچس کی جملہ تفصیلات اس طرح ہیں: 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...