ڈرون طیارے کے باعث دبئی کے ہوائی اڈے پر پروازیں معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2016, 3:38 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دبئی کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گذشتہ روز اس وقت مسافروں اور انتظامیہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب بغیر پائلٹ کے ایک نامعلوم ڈرون طیارہ ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔اماراتی خبر رساں ایجنسیوام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 8بج کر 8منٹ سے لے کر 8بج کر 35منٹ تک دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمد ورفت معطل رہی۔خبر رساں ایجنسی کی طرف سے ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مشتبہ ڈرون کی ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں موجودگی کے باعث نصف گھنٹہ تک پروازیں معطل رہی ہیں تاہم 8:40پر پروازوں کا سلسلہ مشروط پر بحال کردیا گیا۔ مکمل طور پر پروازوں کی بحالی 9بج کر سات منٹ پر ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کو تمام مسافروں کی سلامتی مقصود ہے۔ اس لیے کسی بھی مشکوک فضائی سرگرمی کے باعث مسافر بردار جہازوں کی آمد ورفت روکی گئی تھی۔بیان میں ڈرون طیارے اڑانے والی کمپنیوں اور افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ممنوعہ علاقے میں ڈرون داخل نہ کریں۔ ڈرون طیاروں کی پروازوں کے لیے پہلے متعلقہ حکام سے اس کی اجازت حاصل جائے۔خیال رہے کہ دبئی کے ہوائی اڈے کی فضائی حدود سے پانچ کلو میٹر دور تک کسی قسم کی دوسری فضائی سرگرمی پر سختی سے پابندی عاید ہے مگر بعض اوقات ایسے واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں مصروف ہوائی اڈے پر پروازوں کو تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...