میدان پر پاکستان اور باہری تنازعات سے ٹیم انڈیا کیلئے دہری جنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2017, 12:31 PM | اسپورٹس |

برمنگھم،3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دفاعی چمپئن ہندوستانی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں کل روایتی حریف پاکستان سے کھیلے گی تو اس کا مقصد میدان سے باہر کے تنازعات پر بھی توڑ کرنا ہوگا اگرچہ اس میچ میں مہم جوئی اور کشیدگی بھی بھرپور دیکھنے کو ملے گی۔موجودہ دور کے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک محمد عامر اور کرشمائی بلے باز وراٹ کوہلی کے درمیان کی جنگ دیکھنے کے قابل ہو گی۔یہ مقابلہ اگر پاکستانی گیند بازوں اور ہندوستانی بلے بازوں کے درمیان کہا جائے تو کوئی غلط نہیں ہوگا۔ہندوستان کے پاس کوہلی، روہت شرما، شکھر دھون، یوراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی جیسے بلے باز ہیں۔وہیں پاکستانی خیمے میں عامر اور جنید خان جیسے بالر ہے جو یہاں کی دوستانہ پچوں پر قہربرپاکرسکتے ہیں۔ویسے بھی پاکستانی ٹیم اپنا دن ہونے پر کسی کو بھی شکست دی سکتی ہے اور خراب دن پر کسی سے بھی ہار سکتی ہے۔ہندوستان کے لیے تشویش کا سبب بالنگ مجموعہ ہوگا اگرچہ آل راؤنڈرہاردک پانڈیا ٹیم کو متوازن کرتے ہیں۔جسپریت بمرا اور بھونیشور کمار کا کھیلنا طے ہے جبکہ امیش یادو شاندار فارم میں ہیں۔محمد سمیع کے پاس مختلف تنوع ہے اور بہترین بلے بازوں کو وہ پریشان کر سکتے ہیں۔پاکستان کے ٹاپ آرڈرمیں دائیں ہاتھ کے بالر ہیں لہذا ٹیم میں روندر جڈیجہ کی جگہ لینا آر اشون کے لیے سخت چیلنج ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...