ڈی ایس پی گنپتی معاملہ میں میں بے قصور ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گا: جارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2017, 11:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 12؍ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہا کہ ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں وہ بے قصور ہیں ان سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔اسی لئے ان کے استعفیٰ دینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کے احکامات کے پیش نظر ان کے استعفیٰ کیلئے بی جے پی کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے جارج نے کہاکہ عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کے احکامات ضرور دئے ہیں ، لیکن اپنے حکم میں کہیں بھی یہ نہیں کہاکہ جارج قصور وار ہیں۔اسی لئے عدالت کی طرف سے جانچ مکمل کرنے تین ماہ کا عرصہ دیاگیا ہے، یہ جانچ مکمل ہونے تک بی جے پی کے رہنما انتظار کریں۔ اگر جانچ میں پایا گیا کہ میں خاطی ہوں تو بی جے پی کو مطالبہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں میں خود مستعفی ہوجاؤں گا۔ جارج نے کہاکہ سیاسی بدنیتی کے سبب بی جے پی قائدین ان پر کیچڑ اچھالنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ گنپتی معاملہ میں سی بی آئی کی جانچ کے بعد بھی یہی بات سامنے آئے گی کہ وہ بے قصور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی آئی اے ایس آفیسر ڈی کے روی کی خود کشی کے معاملہ میں ان پر بی جے پی نے کیچڑ اچھالاتھا ، سی بی آئی جانچ نے حقیقت سامنے لالی۔ انہوں نے کہاکہ وہ بی جے پی کے بعض لیڈروں کی طرح برہماچاری کی زندگی نہیں گزارتے ان کے پیچھے بھی خاندان ہے ، بیوی بچے ہیں اور ذمہ داریاں ہیں ۔ بی جے پی لیڈروں کو اس کا احساس ہونا چاہئے۔ تحقیقات کا انتظار کریں، سچائی جو بھی ہے سامنے آئے گی۔ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی کے لوگ جو کچھ کہتے ہیں وہ سچ نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈروں سے انہوں نے گذارش کی کہ غیر ضروری طور پر انہیں بدنام نہ کیا جائے۔ اگر کوئی ذاتی دشمنی ہے تو کھل کر بتادیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دیڑھ دو سال سے ریاستی بی جے پی لیڈران بہت خاموش تھے، جیسے ہی امیت شا نے کرناٹک کا دورہ کیا ، ان لیڈروں کو یاد آگیا کہ انتشار پھیلانا ان کا اور ان کی پارٹی کا بنیادی مقصد ہے، اب یہ لوگ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...