موڈبیدری میں شراب کے نشے میں دھت ڈرائیور کی وجہ سے سیریل ایکسیڈنٹ۔تین زخمی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 1:30 PM | ساحلی خبریں |

موڈبیدری20؍مئی (ایس اونیوز) گاندھی نگر میں ایک شراب کے نشے میں دھت ڈرائیور نے دو مقامات پر گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کیرالہ کا رہنے والا ساجو کمارنشے کی حالت میں جیپ ڈرائیو کرتے ہوئے منگلورو سے موڈبیدری کی طر ف آرہا تھا۔اس نے ودیا گری کے قریب ایک بائک کو ٹکر ماری اور فرار ہونے کی کوشش میں آگے جاکر دوسری بائک سے جیپ ٹکر اگئی۔اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت انٹونی، راجو اور اشوک کاپیکاڈ کے طور پر کی گئی ہے۔

موڈبیدری سرکل انسپکٹروجئے پرساد، پی ایس آئی دیجپّااور دیگر عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔