نشیلی اشیاء، دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th April 2017, 2:05 AM | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:29/اپریل(ایس او نیوز) نشیلی اشیاء کے فروخت کے الزام پر سی بی بی پولیس نے نائیجریا کے دو باشندوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت کوگیلو مین روڈ کے ویالو اور فرانک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان سے 1.25لاکھ روپیوں کی مالیت کی کوکین، ایم ڈی ایم اے، ایل ایس ڈی پیپر، موبائل اور ٹو وہیلرس ضبط کرلئے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ یہ لوگ غیر قانونی طریقے سے ملک میں رہتے تھے، اور جعلی دستاویزات کے ذریعہ حاصل شدہ سم کارڈ کی مدد سے نشیلی اشیاء فروخت کیا کرتے تھے۔جس کی اطلاع پاکر پولیس نے انہیں چھاپہ مارتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اس خصوص میں یلہنکا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ان پر کے آر پورم پولیس تھانہ میں بھی نشیلی اشیاء فروخت کرنے کے الزام پر مقدمہ درج تھا۔ جس میں فرانک کو مشروط ضمانت حاصل ہوئی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔