منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے سخت اقدامات ضروری: نائب وزیر اعلیٰ پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 2:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاست میں منشیات کے پھیلاؤ اور ان کا استعمال عام ہونے کے خلاف حکومت سخت کارروائی کو آگے بڑھارہی ہے۔ یہ بات آج نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔

ٹمکور یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منشیات کی لت سے طلبا کی زندگی برباد ہورہی ہے اور کالج بھی بدنام ہورہے ہیں اس پر روک لگانے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹمکور یونیورسٹی وہ تعلیمی ادارہ ہے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی ہے ترقی کرتے ہوئے آج یہ یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹمکور یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بحیثیت وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات ویرپا موئیلی حکومت کے دور میں انہوں نے ٹمکور ضلع کے لئے علیحدہ یونیورسٹی کے قیام کی جدوجہد شروع کی، لیکن اس کے بعد 15 برسوں تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوپائی۔ ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ٹمکور یونیورسٹی کو ریاست میں سائنس کا ایک مرکز بنایا جانا چاہئے جہاں پر بین الاقوامی معیار کی جدید ترین تعلیم کا انتظام کیا جائے۔اسی مقصد کے لئے چار نئے چیئر آج قائم کئے گئے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ شعبۂ تعلیمات میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن ان تبدیلیوں کے ساتھ تعلیم کے نئے شعبے قائم ہوئے ہیں اور ان شعبوں کی بدولت تحقیق وترویج کے نئے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا میں 30 فیصد سائنسدان ہندوستانی ہیں جو ملک کے لئے فخر کی بات ہے۔ ملک میں سائنس کی تعلیم کو اس نہج پر بڑھاوا دیاجانا چاہئے کہ ایسے ہی سائنسدان دنیا کے کونے کونے میں پھیل کر انسانیت کی خدمت کریں۔ تقریب کے بعد ٹمکور کو تمباکو سے آزاد شہر قرار دینے کی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ نوجوانوں کو تمباکو کی بیماری سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان کے استعمال سے نوجوانوں کو بچانے کے لئے بیداری مہم چلانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹمکور ضلع کو تمباکو سے آزاد شہر بنانے کی مہم کافی دشوار ہے۔ 2003میں تمباکو پر پابندی لگانے کا قانون لاگو کیا گیا، لوگ یہ جانتے ہوئے بھی کہ تمباکو کینسر کا سبب ہے اس کے استعمال سے بچنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ تمباکو کا استعمال کئی اموات کا سبب بھی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور میں تمباکو پر پابندی لگانے کی تحریک جابجا شدت سے چلائی جارہی ہے، آنے والے دنوں میں ٹمکور میں بھی ایسی ہی تحریک بڑے پیمانے پر چلائی جائے گی۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے تمباکو کے استعمال کے خلاف چلنے والی مہم کے لوگو کا اجراء کیا اورساتھ ہی ہوٹلوں اور باروں میں تمباکو نوشی پر پابندی لگانے کے سلسلے میں حکمنامہ بھی جاری کیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...