آدھے سے زیادہ سیلاب زدہ آسام میں اس مسلم ٹیچر نے حب الوطنی کی ایک شاندار مثال پیش کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 11:53 AM | ملکی خبریں |

گوہاٹی،15/اگست(ایجنسی) سیلاب بھی اس ٹیچر اور ان اسکولی بچوں کو وطن کی 71ویں جشن آزادی میں حصہ لینے سے روک نہیں سکا۔میزن الرحمن ضلع دہوپری کے ناسکارہ ایل پی اسکول کے اسٹنٹ ٹیچرنے حب والوطنی کی ایک مثال پیش‘ مسلمانوں دیش بھکتی پر سوال اٹھانے والوں کا منھ بند کردیا۔

خبروں کے مطابق چار ٹیچر اور جماعت سوم کے دوطلبہ جن کی شناخت جیا ارلخان اور حیدرعلی خان گھٹنوں تک پانی میں ٹہرکر قومی پرچم کشائی تقریب میں حصہ لیا اور جانا گنا مانا پڑھا۔ہندوستان ٹائمز نے میزن الرحمن کا بیان کچھ ا س طرح شائع کیا کہ’’ سیلاب کی وجہسے ہم کچھ زیادہ نہیں کرسکے۔ہم نے قومی ترانہ اور وندے ماترم پڑھا۔کیونکہ معصوم بچے زیادہ وقت تک پانی میں ٹہر نہیں سکتے‘ ہم نے عجلت میں اسمبلی ختم کردی‘‘۔دل کو چھولینے والی قومی پرچم کشائی کی تصوئیریں سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہوئیں۔

اس فیس بک پوسٹ جس کو صرف چارگھنٹوں میں 16000ردعمل ملے پر میزن الرحمن نے لکھا کہ’’ آپ تمام کو جشن آزادی مبارک‘ میں 1185نمبر والے ناسکارہ اسکول کا اسٹنٹ ٹیچر‘ جوفقیر گنج پولیس اسٹیشن حدود میں ہے‘ہم کن حالات میں ہے  یہ کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں ہے‘ تصوئیریں حقائق بیان کررہی ہے۔میں توقع نہیں کرا تھا کہ مجھے ایسے ہمت افزائی ملے گی۔ آپ تمام کاشکریہ جنھوں نے تصوئیرشیئر کی ہے‘‘۔

ریاست میں شدید سیلاب جس میں 20لوگوں کی اب تک موت واقعہ ہوگئی ہے اور تیس لاکھ لوگ متاثر ہیں‘ آسام میں جشن آزادی کا جشن اسی طرح دھوم دھام سے منایا گیا جس طرح سارے ملک میں منایاجاتا ہے۔سیلاب نے ریاست کے پچیس اضلاع کے 3000گاؤں کو پچھلے کچھ دنوں میں متاثر کیا ہے۔اموات کے تازہ اعداد اپریل سے لیکر جون میں سیلاب کی وجہہ سے ہوئی 84ہلاکتوں کا حصہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...