خشک سالی سے نپٹنے میں لاپروائی ناقابل برداشت:کرشنا بائرے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2019, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جنوری(ایس او نیوز) ریاست کے 156تعلقہ جات میں خشک سالی کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے محکمۂ دیہی ترقیات نے مطلوبہ فنڈز تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مہیا کرادئے ہیں۔

خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات کو امداد فراہم کرنے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ خشک سالی سے نپٹنے کے لئے پینے کے پانی کی سربراہی، اور دیگر انتظامات کرے۔ بصورت دیگر افسروں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ یہ تنبیہ ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈا نے کی۔

آج شہر میں ریاست کے تمام ضلع پنچایت چیف ایگزی کیٹیو افسروں سے ویڈیو کانفرنس میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خشک سالی سے نپٹنے میں غفلت کو اب اور برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے جب سو تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا اس وقت کی راحت کاری کے لئے ہر تعلقہ کو ایک کروڑ روپیوں کا گرانٹ فراہم کرایا گیا۔ ان میں سے صرف 25لاکھ روپے صرف ہوئے ہیں ، اس کے بعد ریاستی حکومت نے 62تعلقہ جات کو مزید رقم فی تعلقہ 50 لاکھ روپیوں کے حساب سے مہیا کرائی ، اس میں سے بھی صرف 25لاکھ روپیوں کی رقم صرف کی گئی۔ فنڈز فراہم کرنے میں ناکام افسروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متاثرین کی امداد میں اس طرح کی لاپر وائی اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ جتنا فنڈ مہیا کرایا جائے اسے 10جنوری تک مکمل طور پر استعمال میں لایا جائے اور فوری طور پر فنڈز استعمال کرنے کے احکامات جاری کردئے جائیں۔ جن تعلقہ جات میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے وہاں پر نئے بورویلس کھدوانے کے ساتھ ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں۔ اس ویڈیو کانفرنس کے دوران محکمے کے پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق ، اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجو دتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...