خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی جاری:کرشنا بائرے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th December 2018, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو20؍دسمبر(ایس او نیوز) ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں آنے والے 209 دیہاتوں کو روزانہ 409 ٹینکروں کے ذریعے پانی مہیا کرایا جارہاہے۔ ان علاقوں میں پینے کے پانی کی کوئی کمی نہ ہو اس کے لئے خاص احتیاط برتی جارہی ہے۔ ساتھ ہی خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بے روزگاری نہ رہے یہ بھی یقینی بنایا جارہاہے۔

یہ بات آج ریاستی اسمبلی میں وزیر دیہی ترقیات وپارلیمانی امور کرشنا بائرے گوڈا نے بتائی۔ خشک سالی کے متعلق ایوان میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لئے حکومت نے کرایے پر بورویل حاصل کئے ہیں۔ جو کسان حکومت کو بورویل فراہم کررہے ہیں انہیں ماہانہ پندرہ تا سترہ ہزار روپے دئے جارہے ہیں۔حکومت نے ریاست بھر میں ایسے 382بورویلس حاصل کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پینے کے پانی کے لئے خشک سالی سے متاثرہ ہر اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی کی قیادت میں قائم ٹاسک فورس کو 50لاکھ روپیوں کی رقم وزیر مالگزاری کی طرف سے مہیا کرائی گئی ہے۔اس رقم کے استعمال سے پانی کی قلت نہ ہو اس بات کو یقینی بناناہوگا۔ ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کے مقصد سے تمام ضلع پنچایتوں کو 1750کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں روزگار مہیا کرانے کے لئے بھی مناسب فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ شہری علاقوں کی طرف نقل مکانی کو روکنے کے لئے بھی 900 کروڑ روپیوں تک کا فنڈ روزگار ضمانت اسکیم کے تحت مہیا کرایا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...