خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو بی جے پی قائدین کے دورے مضحکہ خیز : کمارسوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2017, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو بی جے پی قائدین کے دوروں پر طنز کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی ناٹک قرار دیا۔ رام نگرم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ دلتوں اور مسلمانوں کے گھروں میں کھانا کھانے کا سیاسی ناٹک کرکے بی جے پی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دراصل یہ لوگ دلتوں اور مسلمانوں کے گھروں میں ہوٹلوں سے منگوایا گیا کھانا کھا کر سستی شہرت حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی میدان میں ان کی تیز رفتار ترقی سے جل کر کچھ حاسد انہیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی لئے غیر قانونی کانکنی کے ایک معمولی معاملہ کو غیر ضروری طور پر اچھالاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے دباؤ کے آگے وہ جھکنے والے نہیں ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم پر ریاستی حکومت نے یہ دباؤ ڈالاہے کہ انہیں سمن جاری کیا جائے، اس میں ریاست کے کچھ وزراء کا بھی ہاتھ ہے، تاہم ٹیم کی طرف سے جو بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ان کا انہوں نے خود حاضر ہوکر بھرپور ساتھ دینے اور مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست میں پانچ سال اقتدار پر رہی اور اس مدت کے دوران بی جے پی قائدین نے ریاستی عوام کیلئے کتنااچھا کام کیا ہے اس سے ریاستی عوام بخوبی واقف ہیں، اس وقت یڈیورپا ، جگدیش شٹر کے خلاف اور شٹر سدانند گوڈا کے خلاف الزام تراشیوں میں لگے رہے اور اب اتحاد کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خود یڈیورپانے الزام لگایاتھاکہ شٹر کا خاندان ریاست کولوٹ رہا ہے۔اب ماضی کو فراموش کرکے سیاسی فائدہ کیلئے یہ لوگ ایک ہوچکے ہیں آنے والے دنوں میں ریاستی عوام ان موقع پرستوں کو سزا ضرور دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔