ضلع شمالی کینرا میں سرکاری تالاب پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم تیز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th May 2017, 12:20 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 6؍مئی (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا میں سرکاری تالابو ں پر جو غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے اسے ہٹانے کی مہم تیز رفتاری سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے تمام تحصیلداروں اور اسسنٹ کمشنروں کو سرکیولر جاری کیا تھا کہ ضلع شمالی کینرا میں 5315ایکڑ زمین پر پھیلے2085تالابوں کے سروے اور نانپنے کا کام ایک مقررہ وقت کے اندر پورا کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ہی جہاں کہیں بھی غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے اسے ہٹاکر فوری طور پر تالابوں کی حد بندی کی جائے۔

پتہ چلا ہے کہ ڈی سی کے اس حکم کی تعمیل میں سروے اور غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم جو شروع کی گئی ہے اس کے تحت اب تک25ایکڑ 21گُنٹے زمین پر پھیلے 62تالابوں کی زمین پر کیے گئے غیر قانونی قبضے کو ہٹادیا گیا ہے۔دیگر تعلقہ جات میں بھی سرکاری افسران اس مہم کو تیز رفتاری سے انجام دینے میں لگے ہونے کی خبر یں مل رہی ہیں۔تاکہ آنے والے مانسون سے پہلے تمام تالاب کی صفائی اور حد بندی کا کام ہوسکے اور قدرتی طور پر پانی ذخیرہ کرنے کا انتظام ہوسکے۔

کہا جاتا ہے کہ ضلع ڈی سی نے اپنے متعلقہ افسران کو واضح ہدایت دے رکھی ہے کہ سرکاری تالابوں پر کسی کو بھی اور کسی بھی قیمت پر ناجائز قبضہ کرنے کاموقع نہ دیں۔اس کے علاوہ ان تالابوں کی ترقی اور بہتری کے لئے منصوبہ بنانے اور اس پر عمل پیرائی کی ذمہ داری متعلقہ گرام پنچایتوں کو سونپتے ہوئے کہا گیا ہے اس ضمن میں ضلع پنچایت کی طرف سے ضروری تعاون کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...