امسال سفر حج کیلئے کرناٹک کے خوش نصیب عازمین کا قرعہ؛ 3331 فریشر عازمین، 5 اپریل تک رقم ادا کرنے کی مہلت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th March 2017, 3:08 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔ 23 مارچ (ایس او  نیوز) ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ سفر حج پر روانہ ہونے والے خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب آج ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا دفتر میں بذریعہ آن لائن قرعہ عمل میں آیا۔ امسال وزیر برائے شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ کی مسلسل جدو جہدکے ذریعہ ریاست کے حج کوٹہ میں اضافہ ہوا، جس کے تحت کرناٹک کیلئے 5951 کا کوٹہ حاصل ہوا تھا، جس میں ریزرو زمرہ کے تحت بغیر قرعہ کے 2820 عازمین حج کا ا نتخاب عمل میں آیا، جن میں 70 سال سے زائد عمر کے 900 اور مسلسل چوتھی مرتبہ عرضی داخل کرنے والوں کی تعداد 1920 ہے۔ جبکہ پہلی مرتبہ عرضی داخل کرنے والے 3131 خوش نصیب عازمین کا انتخاب بذریعہ آن لائن قرعہ اندازی عمل میں آیا۔ اس مرتبہ جملہ 23486 عازمین حج نے حج درخواست فارم جمع کئے تھے۔ دوپہر تین بجے حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے صدر دفتر میں ہوئی آن لائن قرعہ اندازی کے بعد منتخب عازمین حج کو بذریعہ یس یم یس ان کے انتخاب کی اطلاد دے دی گئی ہے۔ جبکہ منتخب عازمین کی فہرست حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ منتخب عازمین کو چاہئے کہ وہ اڈوانس رقم 81 ہزار روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 32175020010 میں ’’فی ٹائپ 25‘‘ کے ذریعہ یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر 318702010406009 پر 5 اپریل سے قبل جمع کرادیں۔ ریاستی حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو افسر سرفراز خان نے منتخب عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے مذکورہ بینک کھاتوں میں رقم جمع کرنے کے بعد پے ان سلپ، میڈیکل سرٹی فکیٹ، اصلی پاسپورٹ مع دو عدد پاسپورٹ سائز (وائٹ بیاک گراؤنڈ) تصاویر کام کے دنوں میں صبح 10.30 تاشام 5.00 بجے دفتر ریاستی حج کمیٹی نمبر 84/A، رچمنڈ روڈ، بنگلورو۔25 میں جمع کرادیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔