برساتی نالوں پر قبضہ جات عنقریب ختم ہوجائیں گے کرناٹک ہائی کورٹ کو بی بی ایم پی کی رپورٹ۔فروری تک مکمل خاتمہ کا نشانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th January 2018, 12:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍جنوری(ایس او نیوز)بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے کرناٹک ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک شہر کے برساتی نالوں پر ہوئے قبضہ جات کو 60؍فیصد تک ہٹادیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں نگران کار چیف جسٹس ایچ جی رمیش اور جسٹس پی ایس دنیش کمار پر مشتمل ڈویژنل بنچ سٹیزنس ایکشن فورم اور سمرپن سیوم سیوا سنگھا کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ عرضی (پی آئی ایل) پرسماعت کررہی تھی۔ برساتی نالوں پر ہوئے قبضہ جات کے خلاف کہاں تک کارروائی کی گئی ہے اس تعلق سے عدالت کے سامنے حاضر ہوکر جواب دینے کے لئے بی بی ایم پیہ کو حکم دیا تھا۔ عدالت کے اس حکم پر بی بی ایم پی کے وکیل وی شریندھی نے ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے بتایاکہ شہر میں جنوری کے دوسرے ہفتہ تک 40؍فیصد غیرقانونی قبضہ جات ہٹائے گئے ہیں اور اگلے ماہ مکمل طورپر قبضہ جات ہٹادیئے جائیں گے اور 31؍جنوری تک یہ کام 60؍فیصد مکمل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جن علاقوں میں غیرقانونی قبضہ جات ہوئے ہیں اس تعلق سے سروے کرنے کے لئے محکمہ سروے کو حکم دیا گیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ بی بی ایم پی نے حکومت کے تعاون سے 239؍کلومیٹر تک برساتی نالوں سے کیچڑ نکالنے اور دونوں جانب حصار بندی کے لئے مالی امداد حاصل کی ہے۔ حصار بندی کا یہ کام سلسلہ وار چل رہاہے۔ برساتی نالوں پر ہوئے قبضہ جات کے تعلق سے نچلی عدالتوں اور ہائی کورٹ میں جملہ 28؍ مقدمات زیر التوا ہیں۔ ان مقدمات کے فیصلہ کے بعد دیگر قبضہ جات بھی ہٹادیئے جائیں گے۔ شریندھی نے بتایاکہ بی بی ایم پی کی حدود میں کل 102؍علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سب سے زیادہ کچر اور ناکارہ تعمیری اشیاء پھینکی جاتی ہیں۔ اس لئے وہاں حصار لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ تنگ برساتی نالوں کی لمبائی 20؍کلومیٹر تک کیچڑ اٹھانے کے لئے روبوٹ کا استعمال کیاجائے۔ اس کے لئے جاپان سے 3؍روبوٹ منگوائے جائیں گے۔ بی بی ایم پی کی حدود میں 847؍کلومیٹر طویل برساتی نالے ہیں ان میں 177؍کلومیٹر تک کے نالوں سے کیچڑ نکالا گیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ برساتی نالوں کی مرمت اور حصار بندی کے لئے جملہ 1367؍کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں 192؍کلومیٹر تک برساتی نالوں سے کیچڑ نکالنے اور مرمت سمیت حصار بندی کے لئے جملہ 1100؍کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...