بھٹکل کے آسارکیری علاقے کے کنوؤں میں ڈرینیج کا پانی شامل :پینے کے پانی کی قلت؛ متبادل انتظام کے لئے عوام کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2019, 10:52 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :22؍مارچ (ایس او نیوز)  تعلقہ کے بلدیہ حدود کے آسارکیری میں 10سے 15گھروں کے کنوؤں میں ڈرنیج کا پانی شامل ہونے سے پینے کا پانی گندہ ہوگیا ہے۔

آسارکیری کے مہادیو نائک، محمد وسیع اللہ ، گنپتی نائک، منی کنٹھ پجاری سمیت پاس پڑوس کے گھروں کے کنوئیں ڈرنیج پانی سے گدلے ہوگئے ہیں، کنوؤں کا پانی سیاہ ہوگیا ہے ، پانی گدلہ ہونے سے کنوؤں کی چھوٹی چھوٹی مچھلیاں مرگئی ہیں، ماحول میں بدبو پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں مرض کا خوف بڑھ رہاہے۔ افسران انتخابی کاموں میں مشغول  رہنے سے عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے پارہاہے۔ ڈرینیج کے غیر سائنٹفک کام کی وجہ سے ایسے مسائل جنم لے رہے ہیں، بلدیہ انتظامیہ فوری طورپر کارروائی کرنی  ہوگی، متعلقہ متاثرہ گھروں کو پینے کے پانی کی سپلائی کرنے علاقے کے عوام نے مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔